مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:221 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 221 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 228، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 35 پر ہے۔

وَلَا تَنكِحُواْ ٱلۡمُشۡرِكَٰتِ حَتَّىٰ يُؤۡمِنَّۚ وَلَأَمَةٞ مُّؤۡمِنَةٌ خَيۡرٞ مِّن مُّشۡرِكَةٖ وَلَوۡ أَعۡجَبَتۡكُمۡۗ وَلَا تُنكِحُواْ ٱلۡمُشۡرِكِينَ حَتَّىٰ يُؤۡمِنُواْۚ وَلَعَبۡدٞ مُّؤۡمِنٌ خَيۡرٞ مِّن مُّشۡرِكٖ وَلَوۡ أَعۡجَبَكُمۡۗ أُوْلَٰٓئِكَ يَدۡعُونَ إِلَى ٱلنَّارِۖ وَٱللَّهُ يَدۡعُوٓاْ إِلَى ٱلۡجَنَّةِ وَٱلۡمَغۡفِرَةِ بِإِذۡنِهِۦۖ وَيُبَيِّنُ ءَايَٰتِهِۦ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ

اور شرک کرنے والی عورتوں سے تاوقتیکہ وه ایمان نہ ﻻئیں تم نکاح نہ کرو1 ، ایمان والی لونڈی بھی شرک کرنے والی آزاد عورت سے بہت بہتر ہے، گو تمہیں مشرکہ ہی اچھی لگتی ہو اور نہ شرک کرنے والے مردوں کے نکاح میں اپنی عورتوں کو دو جب تک کہ وه ایمان نہ ﻻئیں، ایمان والا غلام آزاد مشرک سے بہتر ہے، گو مشرک تمہیں اچھا لگے۔ یہ لوگ جہنم کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ جنت کی طرف اور اپنی بخشش کی طرف اپنے حکم سے بلاتا ہے، وه اپنی آیتیں لوگوں کے لئے بیان فرما رہا ہے، تاکہ وه نصیحت حاصل کریں۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 مشرکہ عورتوں سے مراد بتوں کی پجاری عورتیں ہیں۔ کیوں کہ اہل کتاب (یہودی یا عیسائی) عورتوں سے نکاح کی اجازت قرآن نے دی ہے۔ البتہ کسی مسلمان عورت کا نکاح کسی اہل کتاب مرد سے نہیں ہوسکتا۔ تاہم حضرت عمر (رضي الله عنه) نے مصلحتاً اہل کتاب کی عورتوں سے نکاح کو ناپسند کیا ہے (ابن کثیر) آیت میں اہل ایمان کو ایمان دار مردوں اور عورتوں سے نکاح کی تاکید کی گئی ہے اور دین کو نظرانداز کرکے محض حسن وجمال کی بنیاد پر نکاح کرنے کو آخرت کی بربادی قرار دیا گیا ہے۔ جس طرح حدیث میں بھی نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا کہ”عورت سے چار وجہوں سے نکاح کیا جاتا ہے: مال، حسب نسب، حسن وجمال یا دین کی وجہ سے۔ تم دین دار عورت کا انتخاب کرو۔“ (صحيح بخاري- كتاب النكاح، باب الأكفاء في الدين - وصحيح مسلم ، كتاب الرضاع ، باب استحباب نكاح ذات الدين) اسی طرح آپ (صلى الله عليه وسلم) نے نیک عورت کو دنیا کی سب سے بہتر متاع قرار دیا ہے۔ فرمایا :«خيرُ متاعِ الدنيا المرأةُ الصالحةُ» (صحيح مسلم، كتاب الرضاع، باب خير متاع الدنيا المرأة الصالحة)

2:221 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:221 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:221

Al-Mukhtasar

221- اے ایمان والو! مشرک عورتوں سے اس وقت تک شادی نہ کرو جب تک وہ اللہ وحدہ لاشریک پر ایمان لا کر دینِ اسلام میں داخل نہ ہوں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان رکھنے والی عورت اگر باندی ہو تو بھی بت پرست آزاد عورت سے بہتر ہے، خواہ وہ آزاد عورت اپنے مال اور حسن و جمال کی وجہ سے تمھیں بھلی ہی کیوں نہ لگے۔ تم مسلمان عورتوں کی مشرک مردوں سے شادی نہ کرو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان رکھنے والا غلام، مشرک آزاد مرد سے بہتر ہے، خواہ وہ آزاد مرد تمھیں بھلا ہی لگے۔ شرک و کفر کرنے والے یہ مرد اور خواتین اپنے قول و فعل سے ایسے امور کی طرف بلاتے ہیں جو دوزخ میں لے جانے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ تمھیں ایسے نیک اعمال کی طرف بلاتا ہے جو اس کے حکم اور فضل و احسان سے تمھیں جنت کی طرف لے جانے والے اور گناہوں سے مغفرت و بخشش دلانے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ لوگوں کے لیے اپنی آیات کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ وہ ان سے عبرت حاصل کر کے ان پر عمل کریں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
39
مدینہ مصحف (604 صفحات)
35
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
35
نسخ مصحف (612 صفحات)
36
آیت 2:221 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:221 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:221 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 35 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 35 · نسخ مصحف (612 صفحات): 36.

آیت 2:221 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 39.

آیت 2:221 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:221: حروف کی تعداد 182، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:221 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:221 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 228 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:221 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:221 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play