سورۃ البقرہ 2:220 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 220 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 227، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 35 پر ہے۔
فِي ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِۗ وَيَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلۡيَتَٰمَىٰۖ قُلۡ إِصۡلَاحٞ لَّهُمۡ خَيۡرٞۖ وَإِن تُخَالِطُوهُمۡ فَإِخۡوَٰنُكُمۡۚ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ ٱلۡمُفۡسِدَ مِنَ ٱلۡمُصۡلِحِۚ وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَأَعۡنَتَكُمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٞ
دنیا اور آخرت کے امور کو۔ اور تجھ سے یتیموں کے بارے میں بھی سوال کرتے ہیں1 آپ کہہ دیجیئے کہ ان کی خیرخواہی بہتر ہے، تم اگر ان کا مال اپنے مال میں ملا بھی لو تو وه تمہارے بھائی ہیں، بدنیت اور نیک نیت ہر ایک کو اللہ خوب جانتا ہے اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں مشقت میں ڈال دیتا2، یقیناً اللہ تعالیٰ غلبہ واﻻ اور حکمت واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 جب یتیموں کا مال ظلما کھانے والوں کے لئے وعید نازل ہوئی تو صحابہ کرام (رضي الله عنه) م ڈر گئے اور یتیموں کی ہر چیز الگ کردی حتیٰ کہ کھانے پینے کی کوئی چیز بچ جاتی، تو اسے بھی استعمال نہ کرتے اور وہ خراب ہوجاتی، اس ڈر سے کہ کہیں ہم بھی اس وعید کے مستحق نہ قرار پاجائیں۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی (ابن کثیر )
- 2 یعنی تمہیں بغرض اصلاح وبہتری بھی، ان کا مال اپنے مال میں ملانے کی اجازت نہ دیتا۔
2:220 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:220
Al-Mukhtasar
220- شریعت کے یہ احکام اس لیے دیے گئے ہیں تاکہ تم اس چیز میں غور و فکر کرو جو تمھیں دنیا و آخرت میں نفع دے۔ اے نبی! آپ کے صحابہ آپ سے یتیموں کی سرپرستی کرنے کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ کیا طرز عمل اپنائیں؟ کیا خرچ کرنے اور کھانے پینے میں ان کے مال اپنے مالوں کے ساتھ ملا لیں اور رہائش بھی مشترک کر لیں؟ آپ انھیں جواب دیں: اگر تم رضا کارانہ طور پر ان کے اموال کی دیکھ بھال کرو اور کوئی معاوضہ نہ لو اور انھیں اپنے مالوں کے ساتھ نہ ملاؤ تو اللہ کے ہاں یہ تمھارے لیے بہتر ہے اور زیادہ اجر کا باعث بھی، نیز یہ ان کے مالوں کے لیے زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس میں ان کے مالوں کی حفاظت ہے۔ اگر تم ان کے مال اپنے مالوں کے ساتھ ملا کر رہن سہن اور کھانا پینا وغیرہ مشترک رکھو تو بھی اس میں کوئی گناہ نہیں۔ وہ تمھارے دینی بھائی ہیں اور بھائی ایک دوسرے کے معاون ہوتے ہیں، ایک دوسرے کے کام آتے ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ کون سا سرپرست یتیم کے مال کو ضائع اور تباہ کرنے کے لیے اپنے مال کے ساتھ ملاتا ہے اور کون یتیم کے مال کی اصلاح کے لیے ایسا کرتا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ یتیموں کے بارے میں تم پر مشقت ڈالنا چاہتا تو مشقت ڈال سکتا تھا لیکن اس نے تمھارے لیے ان کے ساتھ معاملہ کرنے کی راہ آسان رکھی کیونکہ اس کی شریعت آسانی پر مبنی ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ سب پر غالب ہے اور اس پر کوئی چیز غالب نہیں آسکتی۔ وہ اپنی تخلیق، تدبیر اور شریعت سازی میں کمال حکمت والا بھی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 35
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 35
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 36
آیت 2:220 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:220 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:220 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 35 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 35 · نسخ مصحف (612 صفحات): 36.
آیت 2:220 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 2:220 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:220: حروف کی تعداد 116، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:220 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:220 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 227 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:220 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:220 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔