سورۃ البقرہ 2:223 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 223 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 230، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 35 پر ہے۔
نِسَآؤُكُمۡ حَرۡثٞ لَّكُمۡ فَأۡتُواْ حَرۡثَكُمۡ أَنَّىٰ شِئۡتُمۡۖ وَقَدِّمُواْ لِأَنفُسِكُمۡۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّكُم مُّلَٰقُوهُۗ وَبَشِّرِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں، اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو1 آؤ اور اپنے لئے (نیک اعمال) آگے بھیجو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو اور جان رکھو کہ تم اس سے ملنے والے ہو اور ایمان والوں کو خوش خبری سنا دیجیئے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہودیوں کا خیال تھا کہ اگر عورت کو پیٹ کے بل لٹا کر (مُدْبِرَةً) مباشرت کی جائے تو بچہ بھینگا پیدا ہوتا ہے۔ اس کی تردید مین کہا جارہا ہے کہ مباشرت آگے سے کرو (چت لٹا کر) یا پیچھے سے (پیٹ کے بل) یا کروٹ پر، جس طرح چاہو، جائز ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ ہر صورت میں عورت کی فرج ہی استعمال ہو۔ بعض لوگ اس سے یہ استدلال کرتے ہیں (جس طرح چاہو) میں تو دبر بھی آجاتی ہے، لہذا دبر کا استعمال بھی جائز ہے۔ لیکن یہ بالکل غلط ہے۔ جب قرآن نے عورت کو کھیتی قرار دیا ہے تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ صرف کھیتی کے استعمال کے لئے یہ کہا جا رہا ہے کہ (اپنی کھیتوں میں جس طرح چاہو، آؤ) اور یہ کھیتی (موضع ولد) صرف فرج ہے نہ کہ دبر۔ بہرحال یہ غیرفطری فعل ہے ایسے شخص کو جو اپنی عورت کی دبر استعمال کرتا ہے ملعون قرار دیا گیا ہے (بحوالہ ابن کثیر و فتح القدیر )
2:223 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:223
Al-Mukhtasar
223- تمھاری بیویاں تمھارے لیے کھیتی جیسی ہیں جو تمھارے لیے اولاد جنم دیتی ہیں، جیسے زمین پھل وغیرہ نکالتی ہے، لہٰذا تم اپنی کھیتی کی جگہ آؤ جیسے چاہو اور جدھر سے چاہو، یعنی مباشرت اگلی جانب میں ہو، طریقہ خواہ کوئی بھی ہو۔ اور نیکیاں کر کے اپنے لیے آگے بھیجو اور نیک اولاد کی امید میں اللہ کا قرب حاصل کرنے کے ارادے سے اپنی بیوی سے تعلق قائم کرنا ان نیکیوں میں سے نیکی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حکموں کو مان کر اور منع کیے ہوئے کاموں سے باز آ کر اللہ سے ڈرو۔ ان احکام میں سے ایک حکم یہ بھی ہے جو اس نے عورتوں کے بارے میں تمھارے لیے جاری کیا ہے۔ جان لو کہ تم قیامت کے دن اللہ سے ملو گے، اس طرح کہ اس کے سامنے کھڑے ہو گے اور وہ تمھیں تمھارے اعمال کا بدلہ دے گا۔ اور اے نبی! آپ اہلِ ایمان کو خوشخبری سنا دیں کہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے وقت انھیں ہمیشہ رہنے والی نعمتیں ملیں گی اور اللہ تعالیٰ کے پاکیزہ چہرے کا دیدار نصیب ہوگا جس سے وہ خوش ہو جائیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 35
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 35
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 36
آیت 2:223 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:223 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:223 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 35 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 35 · نسخ مصحف (612 صفحات): 36.
آیت 2:223 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 2:223 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:223: حروف کی تعداد 80، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:223 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:223 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 230 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:223 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:223 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔