مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:234 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 234 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 241، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 38 پر ہے۔

وَٱلَّذِينَ يُتَوَفَّوۡنَ مِنكُمۡ وَيَذَرُونَ أَزۡوَٰجٗا يَتَرَبَّصۡنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرۡبَعَةَ أَشۡهُرٖ وَعَشۡرٗاۖ فَإِذَا بَلَغۡنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ فِيمَا فَعَلۡنَ فِيٓ أَنفُسِهِنَّ بِٱلۡمَعۡرُوفِۗ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٞ

تم میں سے جو لوگ فوت ہوجائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں، وه عورتیں اپنے آپ کو چار مہینے اور دس (دن) عدت میں رکھیں1 ، پھر جب مدت ختم کرلیں تو جو اچھائی کے ساتھ وه اپنے لئے کریں اس میں تم پر کوئی گناه نہیں2 اور اللہ تعالیٰ تمہارے ہر عمل سے خبردار ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ عدت وفات ہر عورت کے لئے ہے، چاہے مدخولہ ہو یا غیرمدخولہ ، جوان ہو یا بوڑھی۔ البتہ اس سے حاملہ عورت مستثنیٰ ہے، کیوں کہ اس کی عدت وضع حمل ہے۔ «وَأُولاتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ»۔ (الطلاق) ”حمل والی عورت کی مدت وضع حمل ہے۔“، اس عدت وفات میں عورت کو زیب وزینت کی (حتیٰ کہ سرمہ لگانے کی بھی) اور خاوند کے مکان سے کسی اور جگہ منتقل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ البتہ مطلقہ رجعیہ کے لئے عدت کے اندر زیب وزینت ممنوع نہیں ہے اور مطلقہ بائنہ میں اختلاف ہے، بعض جواز کے اور بعض ممانعت کے قائل ہیں۔ (ابن کثیر )
  2. 2 یعنی عدت گزرنے کے بعد وہ زیب وزینت اختیار کریں اور اولیا کی اجازت ومشاورت سے کسی اور جگہ نکاح کا بندوبست کریں، تو اس میں کوئی حرج کی بات نہیں، اس لئے تم پر بھی (اے عورت کے ولیو !) کوئی گناہ نہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ بیوہ کے عقدثانی کو برا سمجھنا چاہیے، نہ اس میں رکاوٹ ڈالنی چاہیے۔ جیسا کہ ہندوؤں کے اثرات سے ہمارے معاشرے میں یہ چیز پائی جاتی ہے۔

2:234 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:234 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:234

Al-Mukhtasar

234- جو لوگ فوت ہو جائیں اور اپنے پیچھے غیر حاملہ بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ اپنے آپ کو لازماً چارماہ دس دن تک انتظار میں رکھیں۔ اس مدت میں وہ شوہر کے گھر سے نکلنے سے، زیب و زینت اختیار کرنے سے اور شادی کرنے سے رکی رہیں۔ پھر جب یہ مدت گزر جائے تو اے ان کے سرپرستو! تم پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ شریعت اور معاشرتی دستور کو سامنے رکھتے ہوئے ان کاموں میں سے کوئی کام کریں جو اس مدت کے دوران میں ان کے لیے منع تھا۔ تم جو عمل کرتے ہو، اللہ تعالیٰ اس سے پوری طرح باخبر ہے، اس سے تمھاری ظاہری اور پوشیدہ کوئی چیز چھپی نہیں۔ وہ تمھیں اس کا ضرور بدلہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
38
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
38
نسخ مصحف (612 صفحات)
39
آیت 2:234 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:234 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:234 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 38 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 38 · نسخ مصحف (612 صفحات): 39.

آیت 2:234 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 2:234 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:234: حروف کی تعداد 121، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:234 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:234 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 241 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:234 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:234 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play