مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:235 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 235 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 242، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 38 پر ہے۔

وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ فِيمَا عَرَّضۡتُم بِهِۦ مِنۡ خِطۡبَةِ ٱلنِّسَآءِ أَوۡ أَكۡنَنتُمۡ فِيٓ أَنفُسِكُمۡۚ عَلِمَ ٱللَّهُ أَنَّكُمۡ سَتَذۡكُرُونَهُنَّ وَلَٰكِن لَّا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا إِلَّآ أَن تَقُولُواْ قَوۡلٗا مَّعۡرُوفٗاۚ وَلَا تَعۡزِمُواْ عُقۡدَةَ ٱلنِّكَاحِ حَتَّىٰ يَبۡلُغَ ٱلۡكِتَٰبُ أَجَلَهُۥۚ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ مَا فِيٓ أَنفُسِكُمۡ فَٱحۡذَرُوهُۚ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٞ

تم پر اس میں کوئی گناه نہیں کہ تم اشارةً کنایتہً ان عورتوں سے نکاح کی بابت کہو، یا اپنے دل میں پوشیده اراده کرو، اللہ تعالیٰ کو علم ہے کہ تم ضرور ان کو یاد کرو گے، لیکن تم ان سے پوشیده وعدے نہ کرلو1 ہاں یہ اور بات ہے کہ تم بھلی بات بوﻻ کرو2 اور عقد نکاح جب تک کہ عدت ختم نہ ہوجائے پختہ نہ کرو، جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ کو تمہارے دلوں کی باتوں کا بھی علم ہے، تم اس سے خوف کھاتے رہا کرو اور یہ بھی جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ بخشش اور علم واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ بیوہ یا وہ عورت، جس کو تین طلاقیں مل چکی ہوں، یعنی طلاق بائنہ۔ ان کی بابت کہا جا رہا ہے کہ عدت کے دوران ان سے اشارے کنایے میں تو تم نکاح کا پیغام دے سکتے ہو (مثلاً میرا ارادہ شادی کرنے کا ہے، یا میں نیک عورت کی تلاش میں ہوں، وغیرہ) لیکن ان سے کوئی خفیہ وعدہ مت لو اور نہ مدت گزرنے سے قبل عقد نکاح پختہ کرو۔ لیکن وہ عورت جس کو خاوند نے ایک یا دو طلاقیں دی ہیں، اس کو عدت کے اندر اشارے کنائے میں بھی نکاح کا پیغام دینا جائز نہیں، کیوں کہ جب تک عدت نہیں گزر جاتی، اس پر خاوند کا ہی حق ہے۔ ممکن ہے خاوند رجوع ہی کرلے۔ مسئلہ : بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ جاہل لوگ عدت کے اندر ہی نکاح کرلیتے ہیں، اس کی بابت حکم یہ کہ اگر ان کے درمیان ہم بستری نہیں ہوئی ہے تو فوراً ان کے درمیان تفریق کرادی جائے اور اگر ہم بستری ہوگئی ہے تب بھی تفریق تو ضروری ہے، تاہم دوبارہ ان کے درمیان (عدت گزرنے کے بعد) نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟ اس میں اختلاف ہے، بعض علما کی رائے یہ ہے کہ ان کے درمیان اب کبھی باہم نکاح نہیں ہوسکتا۔ یہ ایک دوسرے کے لئے ابداً حرام ہیں، لیکن جمہور علما ان کے درمیان نکاح کے جواز کے قائل ہیں (تفسیر ابن کثیر )
  2. 2 اس سے مراد بھی وہی تعریض وکنایہ ہے جس کا حکم پہلے دیا گیا ہے، مثلاً میں تیرے معاملے میں رغبت رکھتا ہوں، یا ولی سےکہےکہ اس کے نکاح کی بابت فیصلہ کرنے سے قبل مجھے اطلاع ضرور کرنا۔ وغیرہ (ابن کثیر )

2:235 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:235 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:235

Al-Mukhtasar

235- اور تم پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ عدتِ وفات یا تیسری طلاق کی عدت گزارنے والی عورت کو اشارے کنائے سے بتاؤ کہ میں تم سے نکاح کی رغبت رکھتا ہوں لیکن صراحت کے ساتھ نکاح کی رغبت کا اظہار کرنا درست نہیں، مثلاً یوں کہو: جب تمھاری عدت گزر جائے تو مجھے بتانا۔ اور اس پر تمھیں کوئی گناہ نہیں کہ تم کسی عدت والی عورت سے نکاح کی پوشیدہ رغبت رکھو کہ اس کی عدت گزر جانے کے بعد میں اس سے نکاح کروں گا۔ اللہ تعالیٰ کو علم تھا کہ عورتوں میں شدید رغبت کی وجہ سے تم ضرور ان سے تذکرہ کرو گے، اس لیے اس نے صراحت کے بغیر اشارے کنائے سے تمھارے لیے اس کا ذکر جائز رکھا اور دورانِ عدت میں خفیہ طریقے سے نکاح کے عہد و پیمان کرنے سے باز رہو، تاہم دستور کے مطابق اشارے کنائے سے اظہار جائز ہے۔ عدت کے زمانے میں عقدِ نکاح کا پختہ فیصلہ بھی نہ کرو۔ یہ جان لو کہ اللہ تعالیٰ وہ سب کچھ جانتا ہے جو تم اپنے دلوں میں جائز یا ناجائز باتیں چھپاتے ہو، اس لیے محتاط رہو اور اس کے حکم کی مخالفت نہ کرو اور یہ بھی جان لو کہ اللہ تعالیٰ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کو معاف کرنے والا ہے۔ وہ نہایت بردبار ہے، جلد سزا نہیں دیتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
47
مدینہ مصحف (604 صفحات)
38
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
38
نسخ مصحف (612 صفحات)
39
آیت 2:235 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:235 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:235 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 38 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 38 · نسخ مصحف (612 صفحات): 39.

آیت 2:235 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 47.

آیت 2:235 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:235: حروف کی تعداد 199، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:235 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:235 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 242 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:235 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:235 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play