مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:245 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 245 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 252، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 39 پر ہے۔

مَّن ذَا ٱلَّذِي يُقۡرِضُ ٱللَّهَ قَرۡضًا حَسَنٗا فَيُضَٰعِفَهُۥ لَهُۥٓ أَضۡعَافٗا كَثِيرَةٗۚ وَٱللَّهُ يَقۡبِضُ وَيَبۡصُۜطُ وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ

ایسا بھی کوئی ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض1 دے پس اللہ تعالیٰ اسے بہت بڑھا چڑھا کر عطا فرمائے، اللہ ہی تنگی اور کشادگی کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 قَرْضٌ حَسَنٌ سے مراد اللہ کی راہ میں اور جہاد میں مال خرچ کرنا ہے یعنی جان کی طرح مالی قربانی میں بھی تامل مت کرو۔ رزق کی کشادگی اور کمی بھی اللہ کے اختیار میں ہے۔ اور وہ دونوں طریقوں سے تمہاری آزمائش کرتا ہے۔ کبھی رزق میں کمی کرکے اور کبھی اس میں فراوانی کرکے۔ پھر اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے تو کمی بھی نہیں ہوتی، اللہ تعالیٰ اس میں کئی کئی گناہ اضافہ فرماتا ہے، کبھی ظاہری طور پر، کبھی معنوی وروحانی طور پر اس میں برکت ڈال کر اور آخرت میں تو یقیناً اس میں اضافہ حیران کن ہوگا۔

2:245 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:245 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:245

Al-Mukhtasar

245- کون ہے جو قرض دینے والے جیسا عمل کرے کہ وہ اپنا مال اچھی نیت اور خوش دلی سے اللہ کی راہ میں خرچ کرے تاکہ وہ اسے دوگنا چوگنا کر کے واپس کرے؟ اور اللہ تعالیٰ ہی رزق، صحت وغیرہ میں اپنی حکمت اور عدل سے کمی بیشی کرتا ہے اور آخرت میں تم سب اس اکیلے کی طرف لوٹائے جاؤ گے تو وہ تمھیں تمھارے اعمال کی جزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
39
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
40
نسخ مصحف (612 صفحات)
41
آیت 2:245 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:245 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:245 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 39 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 40 · نسخ مصحف (612 صفحات): 41.

آیت 2:245 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 2:245 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:245: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:245 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:245 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 252 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:245 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:245 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play