سورۃ البقرہ 2:258 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 258 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 265، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 43 پر ہے۔
أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِي حَآجَّ إِبۡرَٰهِـۧمَ فِي رَبِّهِۦٓ أَنۡ ءَاتَىٰهُ ٱللَّهُ ٱلۡمُلۡكَ إِذۡ قَالَ إِبۡرَٰهِـۧمُ رَبِّيَ ٱلَّذِي يُحۡيِۦ وَيُمِيتُ قَالَ أَنَا۠ أُحۡيِۦ وَأُمِيتُۖ قَالَ إِبۡرَٰهِـۧمُ فَإِنَّ ٱللَّهَ يَأۡتِي بِٱلشَّمۡسِ مِنَ ٱلۡمَشۡرِقِ فَأۡتِ بِهَا مِنَ ٱلۡمَغۡرِبِ فَبُهِتَ ٱلَّذِي كَفَرَۗ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّٰلِمِينَ
کیا تونے اسے نہیں دیکھا جو سلطنت پا کر ابراہیم (علیہ السلام) سے اس کے رب کے بارے میں جھگڑ رہا تھا، جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ میرا رب تو وه ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے، وه کہنے لگا میں بھی جلاتا اور مارتا ہوں، ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا اللہ تعالیٰ سورج کو مشرق کی طرف سے لے آتا ہے تو اسے مغرب کی جانب سے لے آ۔ اب تو وه کافر بھونچکا ره گیا، اور اللہ تعالیٰ ﻇالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔
2:258 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:258
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے دونوں گروہوں کا ذکر کیا تو ان کی دو مثالیں بھی بیان فرمائیں۔
258- اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! کیا آپ نے اس انتہائی سرکش کی جرأت سے زیادہ عجیب کوئی حرکت دیکھی ہے جس نے ابراہیم علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ کی ربوبیت اور توحید کے بارے میں جھگڑا کیا۔ یہ جھگڑا اس نے اس لیے کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے بادشاہت عطا کی تو وہ سرکش ہو گیا۔ ابراہیم علیہ السلام نے اس کے سامنے اپنے رب کی صفات بیان کرتے ہوئے کہا: میرا رب وہ ہے جو مخلوقات کو زندگی دیتا اور انھیں موت دیتا ہے۔ اس سرکش نے دشمنی میں آکر کہا: میں بھی زندہ کرتا اور مارتا ہوں کہ جسے چاہوں قتل کر دوں اور جسے چاہوں معاف کر دوں۔ ابراہیم علیہ السلام نے اس کے سامنے ایک دوسری اور بڑی دلیل پیش کی اور کہا: میرا رب، جس کی میں عبادت کرتا ہوں، سورج کو مشرق کی سمت سے طلوع کرتا ہے، تو اسے مغرب کی سمت سے نکال کر دکھا۔ اب اس سرکش کے پاس حیرت کے سوا کوئی چارہ نہ تھا، اس کی بولتی بند ہوگئی۔ مضبوط دلیل کے سامنے وہ لاجواب ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ ظالموں کو ان کے ظلم اور سرکشی کی و جہ سے اپنی راہ پر چلنے کی توفیق نہیں دیتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 43
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 43
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 43
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 44
آیت 2:258 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:258 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 2:258 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 43 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 43 · نسخ مصحف (612 صفحات): 44.
آیت 2:258 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 43.
آیت 2:258 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:258: حروف کی تعداد 164، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:258 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:258 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 265 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:258 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:258 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔