مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:261 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 261 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 268، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 44 پر ہے۔

مَّثَلُ ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمۡوَٰلَهُمۡ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنۢبَتَتۡ سَبۡعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنۢبُلَةٖ مِّاْئَةُ حَبَّةٖۗ وَٱللَّهُ يُضَٰعِفُ لِمَن يَشَآءُۚ وَٱللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ

جو لوگ اپنا مال اللہ تعالیٰ کی راه میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس دانے جیسی ہے جس میں سے سات بالیاں نکلیں اور ہر بالی میں سودانے ہوں، اور اللہ تعالیٰ جسے چاہے بڑھا چڑھا کر دے1 اور اللہ تعالیٰ کشادگی واﻻ اور علم واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ انفاق فی سبیل اللہ کی فضیلت ہے۔ اس سے مراد اگر جہاد ہے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ جہاد میں خرچ کی گئی رقم کا یہ ثواب ہوگا اور اگر اس سے مراد تمام مصارف خیر ہیں تو یہ فضیلت نفقات وصدقات نافلہ کی ہوگی اور دیگر نیکیاں «الحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا»، ”ایک نیکی کا اجر دس گنا“، کی ذیل میں آئیں گی۔ (فتح القدیر) گویا نفقات وصدقات کا عام اجر وثواب، دیگر امور خیر سے زیادہ ہے۔ انفاق فی سبیل اللہ کی اس اہمیت وفضیلت کی وجہ بھی واضح ہے کہ جب تک سامان واسلحہ جنگ کا انتظام نہیں ہوگا، فوج کی کارکردگی بھی صفر ہوگی اور سامان اور اسلحہ رقم کے بغیر مہیا نہیں کئے جاسکتے۔

2:261 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:261 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:261

Al-Mukhtasar

261- ان اہلِ ایمان کے ثواب کی مثال جو اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، اس دانے کی طرح ہے جسے کاشت کار زرخیز زمین میں ڈالتا ہے تو اس سے (اُگے ہوئے پودے کی) سات بالیاں نکلتی ہیں اور ہر بالی میں سو دانے ہوتے ہیں۔ اہلِ ایمان کا ثواب بھی اس کے بقدر ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے جن بندوں کے لیے چاہتا ہے، ثواب مزید بڑھا دیتا ہے اور انھیں بغیر حساب کے اجر عطا فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ وسیع فضل اور عطا والا ہے، وہ خوب جاننے والا ہے کہ کون کئی گنا ثواب کا مستحق ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
44
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
44
نسخ مصحف (612 صفحات)
45
آیت 2:261 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:261 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 2:261 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 44 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 44 · نسخ مصحف (612 صفحات): 45.

آیت 2:261 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 2:261 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:261: حروف کی تعداد 94، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:261 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:261 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 268 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:261 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:261 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play