مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:262 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 262 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 269، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 44 پر ہے۔

ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمۡوَٰلَهُمۡ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ ثُمَّ لَا يُتۡبِعُونَ مَآ أَنفَقُواْ مَنّٗا وَلَآ أَذٗى لَّهُمۡ أَجۡرُهُمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ

جو لوگ اپنا مال اللہ تعالیٰ کی راه میں خرچ کرتے ہیں پھر اس کے بعد نہ تو احسان جتاتے ہیں نہ ایذا دیتے ہیں1 ، ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے ان پر نہ تو کچھ خوف ہے نہ وه اداس ہوں گے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 انفاق فی سبیل اللہ کی مذکورہ فضیلت صرف اس شخص کو حاصل ہوگی جو مال خرچ کرکے احسان نہیں جتلاتا نہ زبان سے ایسا کلمہ تحقیر ادا کرتا ہے جس سے کسی غریب، محتاج کی عزت نفس مجروح ہو اور وہ تکلیف محسوس کرے۔ کیونکہ یہ اتنا بڑا جرم ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کا فرمان ہے: ”قیامت والے دن اللہ تعالیٰ تین آدمیوں سے کلام نہیں فرمائے گا، ان میں ایک احسان جتلانے والا ہے۔“ (مسلم، كتاب الإيمان، باب غلظ تحريم إسبال الإزار والمنّ بالعطية)۔

2:262 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:262 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:262

Al-Mukhtasar

262- وہ لوگ جو اپنا مال اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں اور اس کی رضا حاصل کرنے کے لیے خرچ کرتے ہیں، پھر خرچ کرنے کے بعد زبانی یا عملی طور پر لوگوں پر احسان جتلا کر اپنا ثواب ضائع نہیں کرتے، ان کا ثواب ان کے رب کے ہاں محفوظ ہے۔ انھیں مستقبل میں نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ گزرے ہوئے دنوں پرغم زدہ ہوں گے کیونکہ وہاں انھیں عظیم انعامات سے نوازا جائے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
44
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
44
نسخ مصحف (612 صفحات)
45
آیت 2:262 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:262 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 2:262 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 44 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 44 · نسخ مصحف (612 صفحات): 45.

آیت 2:262 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 2:262 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:262: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:262 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:262 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 269 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:262 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:262 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play