سورۃ البقرہ 2:265 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 265 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 272، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 45 پر ہے۔
وَمَثَلُ ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمۡوَٰلَهُمُ ٱبۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ ٱللَّهِ وَتَثۡبِيتٗا مِّنۡ أَنفُسِهِمۡ كَمَثَلِ جَنَّةِۭ بِرَبۡوَةٍ أَصَابَهَا وَابِلٞ فَـَٔاتَتۡ أُكُلَهَا ضِعۡفَيۡنِ فَإِن لَّمۡ يُصِبۡهَا وَابِلٞ فَطَلّٞۗ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٌ
ان لوگوں کی مثال جو اپنا مال اللہ تعالیٰ کی رضامندی کی طلب میں دل کی خوشی اور یقین کے ساتھ خرچ کرتے ہیں اس باغ جیسی ہے جو اونچی زمین پر ہو1 اور زوردار بارش اس پر برسے اور وه اپنا پھل دگنا ﻻوے اور اگر اس پر بارش نہ بھی برسے تو پھوار ہی کافی ہے اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ ان اہل ایمان کی مثال ہے جو اللہ کی رضا کے لئے خرچ کرتے ہیں، ان کا خرچ کیا ہوا مال اس باغ کی مانند ہے جو پرفضا اور بلند چوٹی پر ہو، کہ اگر زوردار بارش ہو تو اپنا پھل دگنا دے ورنہ ہلکی سی پھوار اور شبنم بھی اس کو کافی ہوجاتی ہے۔ اسی طرح ان کے نفقات بھی، چاہے کم ہو یا زیادہ، عنداللہ کئی کئی گنا اجر وثواب کے باعث ہوں گے جَنَّةٌ اس زمین کو کہتے ہیں جس میں اتنی کثرت سے درخت ہوں جو زمین کو ڈھانک لیں یا وہ باغ، جس کے چاروں طرف باڑھ ہو اور باڑھ کی وجہ سے باغ نظروں سے پوشیدہ ہو۔ یہ جن سے ماخوذ ہے، جن اس مخلوق کا نام ہے جو نظر نہیں آتی، پیٹ کے بچے کو جنین کہا جاتا ہے کہ وہ بھی نظر نہیں آتا، دیوانگی کو جنون سے تعبیر کرتے ہیں کہ اس میں بھی عقل پر پردہ پڑ جاتا ہے۔ اور جنت کو بھی اس لئے جنت کہتے ہیں کہ وہ نظروں سے مستور ہے۔ ربوۃ اونچی زمین کو کہتے ہیں۔ وابل تیز بارش۔
2:265 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:265
Al-Mukhtasar
265- ان اہلِ ایمان کی مثال جو اپنے مال اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے اللہ کے وعدوں کی سچائی پر یقین رکھتے ہوئے بغیر کسی زبردستی و مجبوری کے دلی اطمینان سے خرچ کرتے ہیں، اس باغ کے مانند ہے جو بلند اور عمدہ جگہ پر ہے جس پر تیز بارش برسی تو اس نے دگنا پھل دیا اور اگر زور دار بارش نہ برسی تو معمولی ہلکی پھلکی بارش بھی زمین کی زرخیزی کی و جہ سے اسے کافی ہو گئی۔ بالکل اسی طرح مخلص بندوں کی خرچ کردہ چیزیں ہیں جنھیں اللہ تعالیٰ قبول فرماتا اور ان کا اجر دوگنا کرتا ہے، خواہ وہ صدقہ تھوڑا ہی ہو۔ اللہ تعالیٰ تمھارے اعمال دیکھ رہا ہے، اس پر مخلص بندوں اور ریاکاروں کا حال پوشیدہ نہیں، وہ ہر ایک کو اس کے استحقاق کے حساب سے بدلہ دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 45
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 45
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 46
آیت 2:265 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:265 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 2:265 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 45 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 45 · نسخ مصحف (612 صفحات): 46.
آیت 2:265 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 2:265 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:265: حروف کی تعداد 123، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:265 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:265 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 272 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:265 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:265 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔