مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:264 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 264 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 271، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 44 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تُبۡطِلُواْ صَدَقَٰتِكُم بِٱلۡمَنِّ وَٱلۡأَذَىٰ كَٱلَّذِي يُنفِقُ مَالَهُۥ رِئَآءَ ٱلنَّاسِ وَلَا يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِۖ فَمَثَلُهُۥ كَمَثَلِ صَفۡوَانٍ عَلَيۡهِ تُرَابٞ فَأَصَابَهُۥ وَابِلٞ فَتَرَكَهُۥ صَلۡدٗاۖ لَّا يَقۡدِرُونَ عَلَىٰ شَيۡءٖ مِّمَّا كَسَبُواْۗ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡكَٰفِرِينَ

اے ایمان والو! اپنی خیرات کو احسان جتا کر اور ایذا پہنچا کر برباد نہ کرو! جس طرح وه شخص جو اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرے اور نہ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھے نہ قیامت پر، اس کی مثال اس صاف پتھر کی طرح ہے جس پر تھوڑی سی مٹی ہو پھر اس پر زوردار مینہ برسے اور وه اسے بالکل صاف اور سخت چھوڑ دے1 ، ان ریاکاروں کو اپنی کمائی میں سے کوئی چیز ہاتھ نہیں لگتی اور اللہ تعالیٰ کافروں کی قوم کو (سیدھی) راه نہیں دکھاتا۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس میں ایک تو یہ کہا گیا ہے کہ صدقہ وخیرات کرکے احسان جتلانا اور تکلیف دہ باتیں کرنا، اہل ایمان کا شیوہ نہیں، بلکہ ان لوگوں کا وطیرہ ہے جو منافق ہیں اور ریاکاری کے لئے خرچ کرتے ہیں۔ دوسرے، ایسے خرچ کی مثال صاف چٹان کی سی ہے جس پر کچھ مٹی ہو ، کوئی شخص پیداوار حاصل کرنے کے لئے اس میں بیج بو دے لیکن بارش کا ایک جھٹکا پڑتے ہی وہ ساری مٹی اس سے اتر جائے اور وہ پتھر مٹی سے بالکل صاف ہوجائے۔ یعنی جس طرح بارش اس پتھر کے لئے نفع بخش ثابت نہیں ہوئی، اسی طرح ریاکار کو بھی اس کے صدقہ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

2:264 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:264 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:264

Al-Mukhtasar

264- اے اللہ پر ایمان رکھنے اور اس کے رسول کی اتباع کرنے والو! اپنے صدقات کا ثواب صدقہ کیے گئے شخص پر احسان جتلا کر اور اسے اذیت دے کر ضائع مت کرو۔ جو ایسے کرے، اس کی مثال اس شخص جیسی ہے جو لوگوں کو دکھانے اور ان سے داد لینے کی نیت سے اپنا مال خرچ کرتا ہے اور وہ کافر ہے جو اللہ پر ایمان رکھتا ہے نہ یوم آخرت پر اور نہ اسے ثواب و عذاب سے کوئی غرض ہے، چنانچہ اس کی مثال اس ملائم پتھر کی طرح ہے جس پر مٹی کی تہ جمی ہو۔ اس پتھر پر زور دار بارش برسے جو پتھر سے مٹی دھوکر اسے بالکل صاف ستھرا کر دے۔ بالکل اسی طرح ریاکاری کرنے والے کے اعمال اور خرچ کیے ہوئے اموال کا ثواب جاتا رہتا ہے اور اللہ کے ہاں اس میں سے کچھ نہیں بچتا۔ اللہ تعالیٰ کافروں کو ایسے کام کرنے کی توفیق نہیں دیتا جن سے وہ راضی ہو اور ایسے اعمال و نفقات کرنے کی بھی توفیق نہیں دیتا جو ان کے لیے نفع بخش ہوں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
38
مدینہ مصحف (604 صفحات)
44
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
44
نسخ مصحف (612 صفحات)
45
آیت 2:264 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:264 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 2:264 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 44 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 44 · نسخ مصحف (612 صفحات): 45.

آیت 2:264 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 38.

آیت 2:264 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:264: حروف کی تعداد 172، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:264 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:264 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 271 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:264 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:264 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play