مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:272 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 272 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 279، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 46 پر ہے۔

۞ لَّيۡسَ عَلَيۡكَ هُدَىٰهُمۡ وَلَٰكِنَّ ٱللَّهَ يَهۡدِي مَن يَشَآءُۗ وَمَا تُنفِقُواْ مِنۡ خَيۡرٖ فَلِأَنفُسِكُمۡۚ وَمَا تُنفِقُونَ إِلَّا ٱبۡتِغَآءَ وَجۡهِ ٱللَّهِۚ وَمَا تُنفِقُواْ مِنۡ خَيۡرٖ يُوَفَّ إِلَيۡكُمۡ وَأَنتُمۡ لَا تُظۡلَمُونَ

انہیں ہدایت پر ﻻ کھڑا کرنا تیرے ذمہ نہیں بلکہ ہدایت اللہ تعالیٰ دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تم جو بھلی چیز اللہ کی راه میں دو گے اس کا فائده خود پاؤ گے۔ تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی کی طلب کے لئے ہی خرچ کرنا چاہئے تم جو کچھ مال خرچ کرو گے اس کا پورا پورا بدلہ تمہیں دیا جائے گا1 ، اور تمہارا حق نہ مارا جائے گا۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 تفسیری روایات میں اس کی شان نزول یہ بیان کی گئی ہے کہ مسلمان اپنے مشرک رشتے داروں کی مدد کرنا جائز نہیں سمجھتے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ وہ مسلمان ہوجائیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہدایت کے راستے پر لگا دینا یہ صرف اللہ کے اختیار میں ہے۔ دوسری بات یہ ارشاد فرمائی کہ تم لوجہ اللہ جو بھی خرچ کرو گے، اس کا پورا اجر ملے گا جس سے یہ معلوم ہوا کہ غیر مسلم رشتے داروں کے ساتھ بھی صلۂ رحمی کرنا باعث اجر ہے۔ تاہم زکٰوۃ صرف مسلمانوں کا حق ہے یہ کسی غیر مسلم کو نہیں دی جاسکتی۔

2:272 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:272 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:272

Al-Mukhtasar

272- اے نبی! انھیں حق قبول کروانا اور اس کے ماتحت کرکے انھیں اس پر آمادہ کرنا آپ کی ذمہ داری نہیں۔ آپ کا فرض صرف حق کی طرف ان کی راہنمائی کرنا اور انھیں اس کی پہچان کروانا ہے۔ حق قبول کرنے کی توفیق اور ہدایت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے۔ تم جو بھی مال خرچ کرو، اس کا فائدہ تمھیں ہی ملے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ تو اس سے بے نیاز ہے، اس لیے تمھارا خرچ خالص اللہ کے لیے ہونا چاہیے۔ سچے مومن صرف اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے خرچ کرتے ہیں اور تم تھوڑا یا زیادہ جو بھی مال خرچ کرتے ہو، تمھیں اس کا بغیر کمی کیے پورا پورا ثواب دیا جائے گا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ کسی پر ظلم نہیں کرتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
46
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
46
نسخ مصحف (612 صفحات)
47
آیت 2:272 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:272 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 2:272 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 46 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 46 · نسخ مصحف (612 صفحات): 47.

آیت 2:272 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 2:272 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:272: حروف کی تعداد 112، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:272 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:272 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 279 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:272 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:272 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play