مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:273 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 273 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 280، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 46 پر ہے۔

لِلۡفُقَرَآءِ ٱلَّذِينَ أُحۡصِرُواْ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ لَا يَسۡتَطِيعُونَ ضَرۡبٗا فِي ٱلۡأَرۡضِ يَحۡسَبُهُمُ ٱلۡجَاهِلُ أَغۡنِيَآءَ مِنَ ٱلتَّعَفُّفِ تَعۡرِفُهُم بِسِيمَٰهُمۡ لَا يَسۡـَٔلُونَ ٱلنَّاسَ إِلۡحَافٗاۗ وَمَا تُنفِقُواْ مِنۡ خَيۡرٖ فَإِنَّ ٱللَّهَ بِهِۦ عَلِيمٌ

صدقات کے مستحق صرف وه غربا ہیں جو اللہ کی راه میں روک دیئے گئے، جو ملک میں چل پھر نہیں سکتے1 نادان لوگ ان کی بے سوالی کی وجہ سے انہیں مالدار خیال کرتے ہیں، آپ ان کے چہرے دیکھ کر قیافہ سے انہیں پہچان لیں گے وه لوگوں سے چمٹ کر سوال نہیں کرتے2، تم جو کچھ مال خرچ کرو تو اللہ تعالیٰ اس کا جاننے واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اس سے مراد وہ مہاجرین ہیں جو مکہ سے مدینہ آئے اور اللہ کے راستے میں ہر چیز سے کٹ گئے۔ دینی علوم حاصل کرنے والے طلبا اور علما بھی اس کی ذیل میں آسکتے ہیں۔
  2. 2 گویا اہل ایمان کی صفت یہ ہے کہ فقر وغربت کے باوجود وہ تَعَفُّفْ ( سوال سے بچنا) اختیار کرتے اور الحاف (چمٹ کر سوال کرنا) سے گریز کرتے ہیں۔ بعض نے الحاف کے معنی کئے ہیں، بالکل سوال نہ کرنا کیونکہ ان کی پہلے صفت عفت بیان کی گئی ہے (فتح القدیر) اور بعض نے کہا ہے کہ وہ سوال میں الحاح وزاری نہیں کرتے اور جس چیز کی انہیں ضرورت نہیں ہے اسے لوگوں سے طلب نہیں کرتے۔ اس لئے کہ الحاف یہ ہے کہ ضرورت نہ ہونے کے باوجود (بطور پیشہ) لوگوں سے مانگے اس مفہوم کی تائید ان احادیث سے ہوتی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ «مسکین وہ نہیں ہے جو ایک ایک دو دو کھجور یا ایک ایک، دو دو لقمے کے لئے در در پر جا کر سوال کرتا ہے۔ مسکین تو وہ ہے جو سوال سے بچتا ہے»، پھر نبی (صلى الله عليه وسلم) نے آیت«لا يَسْأَلُونَ النَّاسَ إِلْحَافًا» کا حوالہ پیش فرمایا (صحیح بخاری، التفسیر والزکاۃ )۔ اس لئے پیشہ ور گداگروں کی بجائے، مہاجرین، دین کے طلبا علما اور سفید پوش ضرورت مندوں کا پتہ چلا کر ان کی امداد کرنی چاہیے۔ جو سوال کرنے سے گریز کرتے ہیں، کیونکہ دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانا انسان کی عزت نفس اور خودداری کے خلاف ہے۔ علاوہ ازیں حدیث میں آتا ہے کہ جس کے پاس ما يغني ہو «یعنی اتنا سامان ہو جو اس کی کفایت کرتا ہو»، لیکن اس کے باوجود وہ لوگوں سے سوال کرے گا، تو قیامت والے دن اس کے چہرے پر زخم ہوں گے۔ (رواه أهل السنن الأربعة - ترمذي، كتاب الزكاة) اور بخاری ومسلم کی روایت میں ہے کہ ”ہمیشہ لوگوں سے سوال کرنے والے کے چہرے پر قیامت کے دن گوشت نہیں ہوگا“۔ (بحواله مشكاة، كتاب الزكاة باب من لا تحل له المسالة ومن تحل له)

2:273 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:273 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:273

Al-Mukhtasar

جب اللہ نے اپنی راہ میں خرچ کرنے کا ذکر کیا اور مومنوں کو اس کی ترغیب دلائی تو ان کے لیے خرچ کرنے کی جگہیں بھی واضح کر دیں، چنانچہ فرمایا:

273- اسے ان فقراء کو دو جنھیں اللہ کی راہ میں جہاد کی مشغولیت نے حصولِ رزق کی خاطر سفر کرنے سے روک رکھا ہے۔ ان کے سوال سے بچنے کی و جہ سے ان کے حال سے ناواقف لوگ انھیں مال دار سمجھتے ہیں۔ سمجھ رکھنے والے انھیں ان کی ظاہری علامات سے پہچان لیتے ہیں جو ضرورت مندی کی و جہ سے ان کے وجود، کپڑوں اور دیگر صفات سے عیاں ہوتی ہیں کہ وہ عام فقیروں کی طرح چمٹ کر سوال نہیں کرتے اور تم جو بھی مال وغیرہ خرچ کرو، اللہ اسے خوب جانتا ہے اور جلد اس پر تمھیں عظیم جزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
46
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
46
نسخ مصحف (612 صفحات)
47
آیت 2:273 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:273 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 2:273 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 46 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 46 · نسخ مصحف (612 صفحات): 47.

آیت 2:273 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 2:273 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:273: حروف کی تعداد 133، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:273 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:273 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 280 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:273 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:273 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play