سورۃ البقرہ 2:276 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 276 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 283، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 47 پر ہے۔
يَمۡحَقُ ٱللَّهُ ٱلرِّبَوٰاْ وَيُرۡبِي ٱلصَّدَقَٰتِۗ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ أَثِيمٍ
اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقہ کو بڑھاتا ہے1 اور اللہ تعالیٰ کسی ناشکرے اور گنہگار سے محبت نہیں کرتا۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ سود کی معنوی اور روحانی مضرتوں اور صدقے کی برکتوں کا بیان ہے۔ سود میں بظاہر بڑھوتری نظر آتی ہے لیکن معنوی حساب سے یا مال (انجام) کے اعتبار سے سودی رقم ہلاکت و بربادی ہی کا باعث بنتی ہے۔ اس حقیقت کا اعتراف اب یورپی ماہرین معیشت بھی کرنے لگے ہیں۔
2:276 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:276
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے اپنی راہ میں خرچ کرنے اور سود لینے کے حوالے سے احکام ذکر کیے تو ان دونوں کی جزا میں فرق کو بھی بیان کر دیا، چنانچہ فرمایا:
276- سودی مال کو اللہ تعالیٰ تباہ و برباد کر کے ختم کر دیتا ہے، یا تو ظاہری طور پر تلف وغیرہ کر کے یا معنوی طور پر اس کی برکت چھین کر۔ اس کے برعکس اللہ تعالیٰ صدقات میں اضافہ کرتا ہے اور ان کا ثواب کئی گنا بڑھا دیتا ہے، چنانچہ نیکی دس گنا سے سات سو گنا تک بلکہ اس سے بھی زیادہ تک بڑھا دیتا ہے اور صدقہ کرنے والوں کے مال میں خوب برکت دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر کافر سرکش کو ناپسند کرتا ہے جو حرام کو حلال سمجھتا اور گناہوں اور نافرمانیوں میں بہت آگے بڑھتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 47
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 47
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 48
آیت 2:276 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:276 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 2:276 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 47 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 47 · نسخ مصحف (612 صفحات): 48.
آیت 2:276 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 2:276 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:276: حروف کی تعداد 45، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:276 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:276 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 283 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:276 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:276 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔