مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:285 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 285 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 292، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 49 پر ہے۔

ءَامَنَ ٱلرَّسُولُ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيۡهِ مِن رَّبِّهِۦ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَۚ كُلٌّ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَمَلَٰٓئِكَتِهِۦ وَكُتُبِهِۦ وَرُسُلِهِۦ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ أَحَدٖ مِّن رُّسُلِهِۦۚ وَقَالُواْ سَمِعۡنَا وَأَطَعۡنَاۖ غُفۡرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيۡكَ ٱلۡمَصِيرُ

رسول ایمان ﻻیا اس چیز پر جو اس کی طرف اللہ تعالیٰ کی جانب سے اتری اور مومن بھی ایمان ﻻئے، یہ سب اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان ﻻئے، اس کے رسولوں میں سے کسی میں ہم تفریق نہیں کرتے، انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی، ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اے ہمارے رب! اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے،

مترجم کے حواشی (1)
  1. - اس آیت میں پھر ان ایمانیات کا ذکر ہے جن پر ا ہل ایمان کو ایمان رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس سے اگلی آیت «لا يُكَلِّفُ اللَّهُ» میں اللہ تعالیٰ کی رحمت وشفقت اور اس کے فضل وکرم کا تذکرہ ہے کہ اس نے انسانوں کو کسی ایسی بات کا مکلف نہیں کیا ہے جو ان کی طاقت سے بالا ہو۔ ان دونوں آیات کی احادیث میں بڑی فضیلت آئی ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: «جو شخص سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں رات کو پڑھ لیتا ہے تو یہ اس کو کافی ہوجاتی ہیں»۔ (صحیح بخاری۔ ابن کثیر) یعنی اس عمل کی بدولت اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت فرماتا ہے۔ دوسری حدیث میں ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) کو معراج کی رات جو تین چیزیں ملیں، ان میں سے ایک سورۂ بقرہ کی یہ آخری دو آیات بھی ہیں۔ (صحیح مسلم، باب فی ذکر سدرۃ المنتہی) کئی روایت میں یہ بھی وارد ہے کہ اس سورہ کی آخری آیات آپ (صلى الله عليه وسلم) کو ایک خزانے سے عطا کی گئیں جو عرش الٰہی کے نیچے ہے۔ اور یہ آیات آپ کے سوا کسی اور نبی کو نہیں دی گئیں (أحمد، نسائي ، طبراني، بيهقي، حاكم دارمي وغيره-در منثور) حضرت معاذ (رضي الله عنه) اس سورت کے خاتمے پر آمین کہا کرتے تھے۔ (ابن کثیر)

2:285 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:285 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:285

Al-Mukhtasar

285- محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم اس سب پر ایمان لائے ہیں جو ان کے رب کی طرف سے ان پر اتارا گیا اور تمام اہلِ ایمان بھی، وہ سب اللہ پر ایمان لائے، تمام فرشتوں پر اور اللہ کی تمام کتابوں پر ایمان لائے ہیں جو اس نے رسولوں پر نازل فرمائیں اور اس کے تمام بھیجے ہوئے رسولوں پر اس طرح ایمان لائے ہیں کہ کہتے ہیں: ہم اللہ کے رسولوں کے درمیان ایمان لانے میں تفریق نہیں کرتے اور کہتے ہیں: جو تو نے ہمیں حکم دیا اور جس سے منع کیا، اسے ہم نے سنا اور تیرے حکم کی تعمیل کر کے اور منع کیے ہوئے کام چھوڑ کر تیری اطاعت کی اور تجھ سے درخواست کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہمیں بخش دے اور ہم اپنے تمام معاملات میں تجھ اکیلے ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
49
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
49
نسخ مصحف (612 صفحات)
50
آیت 2:285 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:285 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 2:285 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 49 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 49 · نسخ مصحف (612 صفحات): 50.

آیت 2:285 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 2:285 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:285: حروف کی تعداد 119، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:285 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:285 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 292 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:285 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:285 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play