مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:54 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 54 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 61، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 8 پر ہے۔

وَإِذۡ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوۡمِهِۦ يَٰقَوۡمِ إِنَّكُمۡ ظَلَمۡتُمۡ أَنفُسَكُم بِٱتِّخَاذِكُمُ ٱلۡعِجۡلَ فَتُوبُوٓاْ إِلَىٰ بَارِئِكُمۡ فَٱقۡتُلُوٓاْ أَنفُسَكُمۡ ذَٰلِكُمۡ خَيۡرٞ لَّكُمۡ عِندَ بَارِئِكُمۡ فَتَابَ عَلَيۡكُمۡۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ

جب (حضرت موسیٰ) ﴿علیہ السلام﴾ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم! بچھڑے کو معبود بنا کر تم نے اپنی جانوں پر ﻇلم کیا ہے، اب تم اپنے پیدا کرنے والے کی طرف رجوع کرو، اپنے کو آپس میں قتل کرو، تمہاری بہتری اللہ تعالیٰ کے نزدیک اسی میں ہے، تو اس نے تمہاری توبہ قبول کی، وه توبہ قبول کرنے واﻻ اور رحم وکرم کرنے واﻻ ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے شرک پر متنبہ فرمایا تو پھر انہیں توبہ کا احساس ہوا، توبہ کا طریقہ قتل تجویز کیا گیا : «فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ» ”اپنے کو آپس میں قتل کرو“ کی دو تفسیریں کی گئی ہیں : ایک یہ کہ سب کو دو صفوں میں کردیاگیا اور انہوں نے ایک دوسرے کو قتل کیا۔ دوسری، یہ کہ ارتکاب شرک کرنے والوں کو کھڑا کردیا گیا اور جو اس سے محفوظ رہے تھے، انہیں قتل کرنے کا حکم دیا گیا۔ چنانچہ انہوں نے قتل کیا۔ مقتولین کی تعداد ستر ہزار بیان کی گئی ہے۔ (ابن کثیر وفتح القدیر)۔

2:54 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:54 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:54

Al-Mukhtasar

54- اور اس نعمت کو بھی یاد کرو کہ اللہ نے تمھیں بچھڑے کی عبادت سے توبہ کی توفیق دی۔ جب موسیٰ علیہ السلام نے تم سے کہا کہ بچھڑے کو معبود بنا کر تم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے، لہٰذا توبہ کرو اور اپنے پیدا کرنے والے کی طرف پلٹ آؤ۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ تم ایک دوسرے کو قتل کرو اور اس انداز سے توبہ، ایسے کفر پر اڑے رہنے سے بہتر ہے جو ہمیشہ کے لیے آگ میں لے جانے والا ہے۔ تم نے اللہ کی توفیق اور اعانت سے ایسے ہی توبہ کی تو اللہ تعالیٰ نے تمھاری توبہ قبول فرمائی کیونکہ وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا اور اپنے بندوں پر انتہائی مہربان ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
8
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
8
نسخ مصحف (612 صفحات)
9
آیت 2:54 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:54 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:54 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 8 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 8 · نسخ مصحف (612 صفحات): 9.

آیت 2:54 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 2:54 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:54: حروف کی تعداد 120، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:54 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:54 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 61 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:54 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:54 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play