سورۃ البقرہ 2:67 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 67 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 74، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 10 پر ہے۔
وَإِذۡ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوۡمِهِۦٓ إِنَّ ٱللَّهَ يَأۡمُرُكُمۡ أَن تَذۡبَحُواْ بَقَرَةٗۖ قَالُوٓاْ أَتَتَّخِذُنَا هُزُوٗاۖ قَالَ أَعُوذُ بِٱللَّهِ أَنۡ أَكُونَ مِنَ ٱلۡجَٰهِلِينَ
اور (حضرت) موسیٰ﴿علیہ السلام﴾ نے جب اپنی قوم سے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے1 تو انہوں نے کہا ہم سے مذاق کیوں کرتے ہیں؟ آپ نے جواب دیا کہ میں ایسا جاہل ہونے سے اللہ تعالیٰ کی پناه پکڑتا ہوں۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 بنی اسرائیل میں ایک لاولد مالدار آدمی تھا جس کا وارث صرف ایک بھتیجا تھا، ایک رات اس بھتیجے نے اپنے چچا کو قتل کرکے لاش کسی آدمی کے دروازے پر ڈال دی، صبح قاتل کی تلاش میں ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرانے لگے، بالآخربات حضرت موسیٰ (عليه السلام) تک پہنچی تو انہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم ہوا، گائے کا ایک ٹکڑا مقتول کو مارا گیا جس سے وہ زندہ ہوگیا اور قاتل کی نشاندہی کرکے مرگیا (فتح القدیر)
2:67 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:67
Al-Mukhtasar
67- اے بنی اسرائیل! اپنے پچھلے بڑوں کے اس واقعے کو بھی یاد کرو جو ان کے اور موسیٰ علیہ السلام کے درمیان پیش آیا۔ جب موسیٰ علیہ السلام نے انھیں اللہ تعالیٰ کا یہ حکم بتایا کہ وہ کوئی گائے ذبح کریں تو وہ حکم کی فوری تعمیل کے بجائے ڈھٹائی سے کہنے لگے: کیا تم ہم سے مذاق کرتے ہو؟ تو موسیٰ علیہ السلام نے کہا: میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں اللہ پر جھوٹ باندھنے والوں اور لوگوں کے ساتھ مذاق کرنے والوں میں سے ہوں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 10
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 10
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 11
آیت 2:67 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:67 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:67 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 10 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 10 · نسخ مصحف (612 صفحات): 11.
آیت 2:67 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 2:67 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:67: حروف کی تعداد 82، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:67 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:67 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 74 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:67 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:67 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔