سورۃ البقرہ 2:89 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 89 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 96، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 14 پر ہے۔
وَلَمَّا جَآءَهُمۡ كِتَٰبٞ مِّنۡ عِندِ ٱللَّهِ مُصَدِّقٞ لِّمَا مَعَهُمۡ وَكَانُواْ مِن قَبۡلُ يَسۡتَفۡتِحُونَ عَلَى ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فَلَمَّا جَآءَهُم مَّا عَرَفُواْ كَفَرُواْ بِهِۦۚ فَلَعۡنَةُ ٱللَّهِ عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ
اور ان کے پاس جب اللہ تعالیٰ کی کتاب ان کی کتاب کو سچا کرنے والی آئی، حاﻻنکہ پہلے یہ خود (اس کے ذریعہ)1 کافروں پر فتح چاہتے تھے تو باوجود آجانے اور باوجود پہچان لینے کے پھر کفر کرنے لگے، اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو کافروں پر۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 «يَسْتَفْتِحُونَ» کے ایک معنی یہ ہیں غلبہ اور نصرت کی دعا کرتے تھے، یعنی جب یہ یہود مشرکین سے شکست کھا جاتے تو اللہ سے دعا کرتے، یااللہ آخری نبی جلد مبعوث فرما، تاکہ اس سے مل کر ہم مشرکین پر غلبہ حاصل کریں یعنی ”اسْتِفْتَاحٌ“ بمعنی ”اسْتِنْصَارٍ“ ہے۔ دوسرے معنی خبر دینے کے ہیں۔ «أَيْ: يُخْبِرُهُمْ بِأَنَّهُ سَيُبْعَثُ»۔ یعنی یہودی کافروں کو خبر دیتے کہ عنقریب نبی کی بعثت ہوگی۔ (فتح القدیر) لیکن بعثت کے بعد علم رکھنے کے باوجود نبوت محمدی پر محض حسد کی وجہ سے ایمان نہیں لائے، جیسا کہ اگلی آیت میں ہے۔
2:89 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:89
Al-Mukhtasar
89- جب ان کے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآن مجید آیا جو تورات و انجیل میں وارد عمومی صحیح اصولوں کے بھی موافق تھا حالانکہ وہ اس کے نازل ہونے سے پہلے کہتے تھے کہ ایک نبی عنقریب مبعوث ہوگا تو ہم اس پر ایمان لا کر اور اس کی پیروی کر کے مشرکین پر غلبہ اور فتح پالیں گے، پھر جب ان کی جانی پہچانی صفات کے مطابق قرآن نازل ہوگیا اور محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم تشریف لے آئے تو اس حق کو جاننے کے باوجود انھوں نے انکار کی راہ اپنائی، لہٰذا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا انکار کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 14
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 14
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 15
آیت 2:89 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:89 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:89 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 14 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 14 · نسخ مصحف (612 صفحات): 15.
آیت 2:89 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 2:89 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:89: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:89 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:89 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 96 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:89 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:89 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔