سورۃ البقرہ 2:88 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 88 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 95، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 13 پر ہے۔
وَقَالُواْ قُلُوبُنَا غُلۡفُۢۚ بَل لَّعَنَهُمُ ٱللَّهُ بِكُفۡرِهِمۡ فَقَلِيلٗا مَّا يُؤۡمِنُونَ
یہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل غلاف والے ہیں1 نہیں نہیں بلکہ ان کے کفر کی وجہ سے انہیں اللہ تعالیٰ نے ملعون کردیا ہے، ان کا ایمان بہت ہی تھوڑا ہے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی ہم پر اے محمد ( (صلى الله عليه وسلم) ) تیری باتوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا، جس طرح دوسرے مقام پر ہے: «وَقَالُوا قُلُوبُنَا فِي أَكِنَّةٍ مِمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ» (حٰم السجدۂ: 5) ”ہمارے دل اس دعوت سے پردے میں ہیں، جس کی طرف تو ہمیں بلاتا ہے۔“
- 2 دلوں پر حق بات کا اثر نہ کرنا، کوئی فخر کی بات نہیں۔ بلکہ یہ تو ملعون ہونے کی علامت ہے، پس ان کا ایمان بھی تھوڑا ہے (جو عنداللہ نامقبول ہے) یا ان میں ایمان لانے والے کم ہی لوگ ہوں گے۔
2:88 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:88
Al-Mukhtasar
88- یہود نبی صلى اللہ عليہ وسلم کی اتباع و پیروی نہ کرنے پر یہ دلیل دیتے تھے کہ ہمارے دل پردے اور غلاف میں ہیں۔ آپ کی کوئی بات ان دلوں تک پہنچتی ہے نہ یہ اسے سمجھتے ہیں، حالانکہ صورتِ حال ایسی نہیں جیسی وہ گمان کرتے ہیں۔ اصل معاملہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں ان کے کفر کی وجہ سے دھتکار کر اپنی رحمت سے دور کر دیا ہے، لہٰذا یہ اللہ کے نازل کیے ہوئے احکام پر بہت تھوڑا ایمان لاتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 13
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 13
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 14
آیت 2:88 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:88 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:88 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 13 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 13 · نسخ مصحف (612 صفحات): 14.
آیت 2:88 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 2:88 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:88: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:88 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:88 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 95 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:88 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:88 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔