مواد پر جائیں

سورۃ الفتح 48:16

یہ سورۃ الفتح کی 29 آیات میں سے آیت 16 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4599، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 513 پر ہے۔

قُل لِّلۡمُخَلَّفِينَ مِنَ ٱلۡأَعۡرَابِ سَتُدۡعَوۡنَ إِلَىٰ قَوۡمٍ أُوْلِي بَأۡسٖ شَدِيدٖ تُقَٰتِلُونَهُمۡ أَوۡ يُسۡلِمُونَۖ فَإِن تُطِيعُواْ يُؤۡتِكُمُ ٱللَّهُ أَجۡرًا حَسَنٗاۖ وَإِن تَتَوَلَّوۡاْ كَمَا تَوَلَّيۡتُم مِّن قَبۡلُ يُعَذِّبۡكُمۡ عَذَابًا أَلِيمٗا

آپ پیچھے چھوڑے ہوئے بدویوں سے کہہ دو کہ عنقریب تم ایک سخت جنگجو قوم کی طرف بلائے جاؤ گے کہ تم ان سے لڑوگے یا وه مسلمان ہوجائیں گے1 پس اگر تم اطاعت کرو2 گے تو اللہ تمہیں بہت بہتر بدلہ دے گا3 اور اگر تم نے منھ پھیر لیا جیسا کہ اس سے پہلے تم منھ پھیر چکے ہو تو وه تمہیں دردناک عذاب دے گا.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 اس جنگ جو قوم کی تعیین میں اختلاف ہے، بعض مفسرین اس سےعرب کے ہی بعض قبائل مراد لیتے ہیں، مثلاً ہوازن یا ثقیف، جن سے حنین کےمقام پر مسلمانوں کی جنگ ہوئی۔ یا مسیلمہ الکذاب کی قوم بنو حنیفہ۔ اور بعض نے فارس اور روم کے مجوسی وعیسائی مراد لیے ہیں۔ ان پیچھے رہ جانے والے بدویوں سے کہا جار ہا ہے کہ عنقریب ایک جنگجو قوم سے مقابلے کے لئے تمہیں بلایا جائے گا۔ اگر وہ مسلمان نہ ہوئے تو تمہاری اور ان کی جنگ ہوگی۔
  2. 2 یعنی خلوص دل سے مسلمانوں کے ساتھ مل کر لڑو گے۔
  3. 3 دنیا میں غنیمت اور آخرت میں پچھلے گناہوں کی مغفرت اور جنت۔
  4. 4 یعنی جس طرح حدیبیہ کے موقعے پر تم نےمسلمانوں کے ساتھ مکہ جانے سے گریز کیا تھا، اسی طرح اب بھی تم جہاد سے بھاگو گے، تو پھر اللہ کا درد ناک عذاب تمہارے لئےتیار ہے۔

48:16 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفتح
0/29
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفتح 48:16 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 48:16

Al-Mukhtasar

16- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! دیہاتیوں میں سے جو لوگ آپ کے ساتھ مکہ جانے سے پیچھے رہ گئے تھے، ان کا امتحان لینے کے لیے ان سے کہہ دیں: عنقریب تمھیں ایک سخت جنگجو قوم کی طرف بلایا جائے گا کہ تم ان سے اللہ کی راہ میں لڑو گے یا وہ بغیر لڑائی کے مسلمان ہو جائیں گے، پھر اگر تم نے اللہ کی اطاعت کی کہ اس جنگ میں شامل ہو گئے تو وہ تمھیں بہت اچھا اجر دے گا اور وہ ہے جنت۔ اگر تم نے اس کی اطاعت سے منہ پھیر لیا جس طرح تم نے اس وقت منہ پھیرا تھا جب تم آپ صلى اللہ عليہ وسلم کے ساتھ مکہ نہ گئے تھے، تو وہ تمھیں دردناک عذاب دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
513
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
513
نسخ مصحف (612 صفحات)
514
آیت 48:16 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفتح. 114 میں سے سورت نمبر 48 · آیات کی تعداد: 29.

آیت 48:16 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 48:16 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 513 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 513 · نسخ مصحف (612 صفحات): 514.

آیت 48:16 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 48:16 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 48:16: حروف کی تعداد 123، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 48:16 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 48:16 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,599 ہے۔

سورۃ الفتح میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفتح: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 48 پر ہے۔

سورۃ الفتح مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفتح مدنی ہے۔

کیا آیت 48:16 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 48:16 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفتح کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 560 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play