سورۃ الفتح 48:15
یہ سورۃ الفتح کی 29 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4598، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 512 پر ہے۔
سَيَقُولُ ٱلۡمُخَلَّفُونَ إِذَا ٱنطَلَقۡتُمۡ إِلَىٰ مَغَانِمَ لِتَأۡخُذُوهَا ذَرُونَا نَتَّبِعۡكُمۡۖ يُرِيدُونَ أَن يُبَدِّلُواْ كَلَٰمَ ٱللَّهِۚ قُل لَّن تَتَّبِعُونَا كَذَٰلِكُمۡ قَالَ ٱللَّهُ مِن قَبۡلُۖ فَسَيَقُولُونَ بَلۡ تَحۡسُدُونَنَاۚ بَلۡ كَانُواْ لَا يَفۡقَهُونَ إِلَّا قَلِيلٗا
جب تم غنیمتیں لینے جانے لگو گے تو جھٹ سے یہ پیچھے چھوڑے ہوئے لوگ کہنے لگیں گے کہ ہمیں بھی اپنے ساتھ چلنے کی اجازت دیجئے1 ، وه چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے کلام کو بدل دیں2 آپ کہہ دیجئے! کہ اللہ تعالیٰ پہلے ہی فرما چکا ہے کہ تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چلو گے3، وه اس کا جواب دیں گے (نہیں نہیں) بلکہ تم ہم سے حسد کرتے ہو4، (اصل بات یہ ہے) کہ وه لوگ بہت ہی کم سمجھتے ہیں.5
مترجم کے حواشی (5)
- 1 اس میں غزوۂ خیبر کا ذکر ہے جس کی فتح کی نوید اللہ تعالیٰ نے حدیبیہ میں دی تھی، نیز اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ یہاں سے جتنا بھی مال غنیمت حاصل ہوگا وہ صرف حدیبیہ میں شریک ہونے والوں کا حصہ ہے۔ چنانچہ حدیبیہ سے واپسی کے بعد آپ(صلى الله عليه وسلم) نے یہودیوں کی مسلسل عہد شکنی کیوجہ سے خیبر پر چڑھائی کا پروگرام بنایا تو مذکورہ متخلفین نے بھی محض مال غنیمت کے حصول کے لئے ساتھ جانے کا ارادہ ظاہر کیا، جسے منظور نہیں کیا گیا۔ آیت میں مغانم سےمراد مغانم خیبر ہی ہیں۔
- 2 اللہ کے کلام سےمراد، اللہ کا خبیر کی غنیمت کو اہل حدیبیہ کے لئے خاص کرنے کا وعدہ ہے۔ منافقین اس میں شریک ہو کر اللہ کے کلام یعنی اس کے وعدے کو بدلنا چاہتے تھے۔
- 3 یہ نفی بمعنی نہی ہے یعنی تمہیں ہمارے ساتھ چلنے کی اجازت نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کا حکم بھی یہی ہے۔
- 4 یعنی یہ متخلفین کہیں گے کہ تم ہمیں حسد کی بنا پر ساتھ لے جانے سے گریز کر رہے ہو تاکہ مال غنیمت میں ہم تمہارے شریک نہ ہوں۔
- 5 یعنی بات یہ نہیں ہے جو وہ سمجھ رہےہیں، بلکہ یہ پابندی ان کے پیچھے رہنے کی پاداش میں ہے۔ لیکن اصل بات ان کی سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔
48:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 48:15
Al-Mukhtasar
15- اے مومنو! عنقریب جب تم خیبر کی وہ غنیمتیں حاصل کرنے کے لیے جاؤ گے جن کے دینے کا اللہ تعالیٰ نے تم سے صلح حدیبیہ کے بعد وعدہ کیا ہے، تب وہ لوگ کہیں گے جنھیں اللہ تعالیٰ نے پیچھے چھوڑا: ہمیں بھی اپنے ساتھ جانے دو تاکہ ہم بھی کچھ مال حاصل کریں۔ یہ پیچھے چھوڑ دیے جانے والے اپنے اس مطالبے سے چاہتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے اس وعدے کو بدل دیں جو اس نے مومنوں سے صلح حدیبیہ کے بعد کیا کہ وہ صلح حدیبیہ میں شریک ہونے والوں ہی کو خیبر کی غنیمتیں دے گا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: تم ان غنیمتوں کے لیے ہمارے ساتھ نہیں جا سکتے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ خیبر کی غنیمتیں خاص طور پر صلح حدیبیہ میں شرکت کرنے والوں کے لیے ہیں۔ تب وہ ضرور اس کے جواب میں کہیں گے: تمھارا ہمیں خیبر کے لیے ساتھ جانے کی اجازت نہ دینا اللہ کے حکم سے نہیں بلکہ اس لیے ہے کہ تم ہم سے حسد کرتے ہو۔ معاملہ ایسے نہیں جیسے یہ پیچھے چھوڑ دیے جانے والے سمجھ رہے ہیں بلکہ وہ اللہ کے حکم اور اس کے منع کیے ہوئے امور کی کم ہی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں، اس لیے وہ اس کی نافرمانی کرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 31
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 512
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 512
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 513
آیت 48:15 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الفتح. 114 میں سے سورت نمبر 48 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 48:15 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 48:15 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 512 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 512 · نسخ مصحف (612 صفحات): 513.
آیت 48:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 31.
آیت 48:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 48:15: حروف کی تعداد 140، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 48:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 48:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,598 ہے۔
سورۃ الفتح میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الفتح: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 48 پر ہے۔
سورۃ الفتح مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الفتح مدنی ہے۔
کیا آیت 48:15 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 48:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الفتح کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 560 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔