مواد پر جائیں

سورۃ الفرقان 25:18

یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2873، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 361 پر ہے۔

قَالُواْ سُبۡحَٰنَكَ مَا كَانَ يَنۢبَغِي لَنَآ أَن نَّتَّخِذَ مِن دُونِكَ مِنۡ أَوۡلِيَآءَ وَلَٰكِن مَّتَّعۡتَهُمۡ وَءَابَآءَهُمۡ حَتَّىٰ نَسُواْ ٱلذِّكۡرَ وَكَانُواْ قَوۡمَۢا بُورٗا

وه جواب دیں گے کہ تو پاک ذات ہے خود ہمیں ہی یہ زیبا نہ تھا کہ تیرے سوا اوروں کو اپنا کارساز بناتے1 بات یہ ہے کہ تو نے انہیں اور ان کے باپ دادوں کو آسودگیاں عطا فرمائیں یہاں تک کہ وه نصیحت بھلا بیٹھے، یہ لوگ تھے ہی2 ہلاک ہونے والے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی جب ہم خود تیرے سوا کسی کو کارساز نہیں سمجھتے تھے تو پھر ہم اپنی بابت کس طرح لوگوں کو کہہ سکتے تھے کہ تم اللہ کے بجائے ہمیں اپنا ولی اور کارسازسمجھو۔
  2. 2 یہ شرک کی علت ہے کہ دنیا کے مال واسباب کی فراوانی نے انہیں تیری یاد سے غافل کردیا اور ہلاکت و تباہی ان کا مقدر بن گئی۔

25:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفرقان
0/77
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفرقان 25:18 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 25:18

Al-Mukhtasar

18- وہ معبود کہیں گے: اے ہمارے رب! تو اس بات سے پاک ہے کہ تیرا کوئی شریک ہو۔ خود ہمیں ہی زیبا نہ تھا کہ ہم تیرے سوا کسی کو کارساز بناتے تو ہم تیرے بندوں کو یہ دعوت کیسے دے سکتے تھے کہ وہ تجھے چھوڑ کر ہماری عبادت کریں؟! لیکن تو نے ان مشرکوں کو ڈھیل دیتے ہوئے دنیا کی لذتوں کا سامان دیا اور اس سے پہلے تو نے ان کے آباء و اجداد کو بھی دنیوی فائدہ دیا یہاں تک کہ وہ تیری نصیحت بھلا بیٹھے اور انھوں نے تیرے ساتھ غیروں کی عبادت کی۔یہ اپنی بدبختی کی و جہ سے ہلاک ہونے والے لوگ ہی تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
361
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
361
نسخ مصحف (612 صفحات)
362
آیت 25:18 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.

آیت 25:18 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 25:18 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 361 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 361 · نسخ مصحف (612 صفحات): 362.

آیت 25:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 25:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 25:18: حروف کی تعداد 87، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 25:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 25:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,873 ہے۔

سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔

سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفرقان مکی ہے۔

کیا آیت 25:18 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 25:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play