مواد پر جائیں

سورۃ الفرقان 25:19

یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2874، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 361 پر ہے۔

فَقَدۡ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسۡتَطِيعُونَ صَرۡفٗا وَلَا نَصۡرٗاۚ وَمَن يَظۡلِم مِّنكُمۡ نُذِقۡهُ عَذَابٗا كَبِيرٗا

تو انہوں نے تو تمہیں تمہاری تمام باتوں میں جھٹلایا، اب نہ تو تم میں عذابوں کے پھیرنے کی طاقت ہے، نہ مدد کرنے کی1 ، تم میں سے جس جس نے ﻇلم کیا ہے2 ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ اللہ تعالیٰ کا قول ہے جو مشرکین سے مخاطب ہو کر اللہ تعالیٰ کہے گا کہ تم جن کو اپنا معبود گمان کرتے تھے، انہوں نے تو تمہیں تمہاری باتوں میں جھوٹا قرار دے دیا ہے اور تم نے دیکھ لیا ہے کہ انہوں نے تم سے براءت کا اعلان کردیا ہے۔ گویا جن کو تم اپنا مددگار سمجھتے تھے، وہ مددگار ثابت نہیں ہوئے۔ اب کیا تمہارے اندر یہ طاقت ہے کہ تم میرے عذاب کو اپنے سے پھیر سکو اور اپنی مدد کرسکو؟
  2. 2 ظلم سے مراد وہی شرک ہے، جیسا کہ سیاق سے بھی واضح ہے اور قرآن میں دوسرے مقام پر شرک کو ظلم عظیم سے تعبیر کیا گیا ہے۔ «إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ» (لقمان: 13)۔

25:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفرقان
0/77
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفرقان 25:19 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 25:19

Al-Mukhtasar

19- سو اے مشرکو! جن کی تم نے اللہ کے سوا عبادت کی، انھوں نے یقیناً تمھاری تمام باتوں کو جھٹلا دیا جن کا تم نے ان کے بارے میں دعویٰ کیا تھا۔ اب اپنی بے بسی کی و جہ سے نہ تم میں خود سے عذاب دور کرنے کی طاقت ہے نہ اپنی مدد کرنے کی ہمت۔ اے مومنو! تم میں سے جس نے اللہ کے ساتھ شرک کر کے ظلم کیا، ہم اسے بھی اسی طرح کا بڑا عذاب چکھائیں گے جس طرح کا انھیں چکھایا جن کا ذکر کیا گیا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
361
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
361
نسخ مصحف (612 صفحات)
362
آیت 25:19 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.

آیت 25:19 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 25:19 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 361 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 361 · نسخ مصحف (612 صفحات): 362.

آیت 25:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 25:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 25:19: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 25:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 25:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,874 ہے۔

سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔

سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفرقان مکی ہے۔

کیا آیت 25:19 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 25:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play