مواد پر جائیں

سورۃ الفرقان 25:60

یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 60 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2915، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 365 پر ہے۔

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱسۡجُدُواْۤ لِلرَّحۡمَٰنِ قَالُواْ وَمَا ٱلرَّحۡمَٰنُ أَنَسۡجُدُ لِمَا تَأۡمُرُنَا وَزَادَهُمۡ نُفُورٗا ۩

ان سے جب بھی کہا جاتا ہے کہ رحمٰن کو سجده کرو تو جواب دیتے ہیں رحمٰن ہے کیا؟ کیا ہم اسے سجده کریں جس کا تو ہمیں حکم دے رہا ہے اور اس (تبلیﻎ) نےان کی نفرت میں مزید اضافہ کردیا.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 رَحْمَن، رَحِيمٌ اللہ کی صفات اور اسمائے حسنٰی میں سے ہیں لیکن اہل جاہلت، اللہ کو ان ناموں سے نہیں پہچانتے تھے۔ جیسا کہ صلح حدیبیہ کے موقعے پر جب نبی (صلى الله عليه وسلم) نےمعاہدے کے آغاز پر بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لکھوایا، تو مشرکین مکہ نے کہا، ہم رحمٰن و رحیم کو نہیں جانتے۔ بِاسْمكَ اللَّهُمَّ! لکھو۔ (سیرت ابن ہشام: 2 / 317) مزید دیکھیے سورۂ بنی اسرائیل:110۔ الرعد:30۔ یہاں بھی ان کا رحمٰن کےنام سے بدکنے اور سجدہ کرنے سے گریز کرنے کا ذکر ہے۔

25:60 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفرقان
0/77
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفرقان 25:60 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 25:60

Al-Mukhtasar

60- جب کافروں سے کہا جاتاہے کہ رحمان کو سجدہ کرو تو وہ کہتے ہیں: ہم رحمٰن کو سجدہ نہیں کریں گے اوررحمٰن ہے کون؟ ہم اسے جانتے ہیں نہ اس کا اقرار کرتے ہیں۔ کیا ہم اسے سجدہ کریں جسے سجدہ کرنے کا تو ہمیں حکم دیتا ہے جبکہ ہم اسے جانتے ہی نہیں؟! اس کا انھیں سجدے کا حکم دینا ان کے لیے اللہ پر ایمان سے مزید دوری کا باعث بنا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
365
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
365
نسخ مصحف (612 صفحات)
366

آیت 60 پر مدینہ مصحف میں سجدے کی علامت ہے۔

آیت 25:60 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.

آیت 25:60 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 25:60 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 365 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 365 · نسخ مصحف (612 صفحات): 366.

آیت 25:60 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 25:60 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 25:60: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 25:60 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 25:60 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,915 ہے۔

سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔

سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفرقان مکی ہے۔

کیا آیت 25:60 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 25:60 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

کیا آیت 25:60 میں سجدہ ہے؟

آیت 60 پر مدینہ مصحف میں سجدے کی علامت ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play