سورۃ الحج 22:30
یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 30 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2625، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 335 پر ہے۔
ذَٰلِكَۖ وَمَن يُعَظِّمۡ حُرُمَٰتِ ٱللَّهِ فَهُوَ خَيۡرٞ لَّهُۥ عِندَ رَبِّهِۦۗ وَأُحِلَّتۡ لَكُمُ ٱلۡأَنۡعَٰمُ إِلَّا مَا يُتۡلَىٰ عَلَيۡكُمۡۖ فَٱجۡتَنِبُواْ ٱلرِّجۡسَ مِنَ ٱلۡأَوۡثَٰنِ وَٱجۡتَنِبُواْ قَوۡلَ ٱلزُّورِ
یہ ہے اور جو کوئی اللہ کی حرمتوں1 کی تعظیم کرے اس کے اپنے لئے اس کے رب کے پاس بہتری ہے۔ اور تمہارے لئے چوپائے جانور حلال کر دیئے گئے بجز ان کے جو تمہارے سامنے2 بیان کیے گئے ہیں پس تمہیں بتوں کی گندگی سے بچتے رہنا چاہئے3 اور جھوٹی بات سے بھی پرہیز کرنا چاہئے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 ان حرمتوں سے مراد وہ مناسک حج ہیں جن کی تفصیل ابھی گزری ہے۔ ان کی تعظیم کا مطلب، ان کی اس طرح ادائیگی ہے جس طرح بتلایا گیا ہے۔ یعنی ان کی خلاف ورزی کر کے ان حرمتوں کو پامال نہ کرے۔
- 2 "جو بیان کئے گئے ہیں " کا مطلب ہے جن کا حرام ہونا بیان کر دیا گیا، جیسے آیت «حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيْرِ» (المائدہ:3) میں تفصیل ہے۔
- 3 رجس کے معنی گندگی اور پلیدی کے ہیں یہاں اس سے مراد لکڑی، لوہے یا کسی اور چیز کے بنے ہوئے بت ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کی عبادت کرنا، یہ نجاست ہے اور اللہ کے غضب اور عدم رضا کا باعث، اس سے بچو۔
- 4 جھوٹی بات میں، جھوٹی بات کے علاوہ جھوٹی قسم بھی ہے (جس کو حدیث میں شرک اور حقوق والدین کے بعد تیسرے نمبر پر کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے) اور سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ اللہ جن چیزوں سے پاک ہے، وہ اسکی طرف منسوب کی جائیں۔ مثلًا اللہ کی اولاد ہے وغیرہ۔ فلاں بزرگ کے اختیارات میں شریک ہے یافلاں کام پر اللہ کس طرح قادر ہوگاجیسے کفار بعث بعد الموت پر تعجب کا اظہار کرتے رہے ہیں اور کرتے ہیں یا اپنی طرف سے اللہ کی حلال کردہ چیزوں کو حرام اور حرام چیزوں کو حلال کر لینا جیسے مشرکین بحیرہ سائبہ وصیلہ اور عام جانوروں کو اپنے اوپر حرام کر لیتے تھے یہ سب جھوٹ ہیں ان سے اجتناب ضروری ہے۔
22:30 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 22:30
Al-Mukhtasar
30- یہ جن چیزوں: سر کے بال مونڈنے، ناخن کاٹنے، میل کچیل اتارنے، نذر پوری کرنے اور بیت اللہ کا طواف کرنے کا تمھیں حکم دیا گیا ہے، یہ وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ نے تم پر فرض قرار دی ہیں، لہٰذا اللہ تعالیٰ نے تم پر جو فرض کیا ہے، اس کی تعظیم کرو۔ جو ان چیزوں سے بچے جن سے حالتِ احرام میں بچنے کا اللہ نے اسے حکم دیا ہے، اور اللہ کی حدود کی تعظیم کرتے ہوئے ان میں نہ پڑے اور ان کی پامالی سے باز رہے تو یہ اس کے رب تعالیٰ کے ہاں دنیا و آخرت میں اس کے لیے بہت بہتر ہے۔ اے لوگو! تمھارے لیے چوپائے، یعنی اونٹ، گائے، بھیڑ اور بکری حلال اور مباح کیے گئے ہیں اور اس نے تم پر ان میں سے کوئی حام، بحیرہ، سائبہ اور وصیلہ (یہ جانوروں کے نام تھے جن کو مشرکوں نے مخصوص افراد کے لیے حرام قرار دیا تھا) وغیرہ حرام نہیں کیے۔ اس نے صرف وہی حرام قرار دیے ہیں جن کا ذکر تم قرآن میں پاتے ہو، جیسے مردار اور خون وغیرہ، لہٰذا تم بتوں کی گندگی سے دور رہو اور ہر اس باطل اور جھوٹی بات سے بھی دور رہو جو اللہ کی طرف یا لوگوں کی طرف منسوب ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 335
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 335
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 336
آیت 22:30 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.
آیت 22:30 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 22:30 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 335 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 335 · نسخ مصحف (612 صفحات): 336.
آیت 22:30 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 22:30 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 22:30: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 22:30 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 22:30 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,625 ہے۔
سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔
سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحج مدنی ہے۔
کیا آیت 22:30 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 22:30 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔