مواد پر جائیں

سورۃ الحجرات 49:7

یہ سورۃ الحجرات کی 18 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4619، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 516 پر ہے۔

وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ فِيكُمۡ رَسُولَ ٱللَّهِۚ لَوۡ يُطِيعُكُمۡ فِي كَثِيرٖ مِّنَ ٱلۡأَمۡرِ لَعَنِتُّمۡ وَلَٰكِنَّ ٱللَّهَ حَبَّبَ إِلَيۡكُمُ ٱلۡإِيمَٰنَ وَزَيَّنَهُۥ فِي قُلُوبِكُمۡ وَكَرَّهَ إِلَيۡكُمُ ٱلۡكُفۡرَ وَٱلۡفُسُوقَ وَٱلۡعِصۡيَانَۚ أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلرَّٰشِدُونَ

اور جان رکھو کہ تم میں اللہ کے رسول موجود ہیں1 ، اگر وه تمہارا کہا کرتے رہے بہت امور میں، تو تم مشکل میں پڑجاؤ لیکن اللہ تعالیٰ نے ایمان کو تمہارے لئے محبوب بنا دیا ہے اور اسے تمہارے دلوں میں زینت دے رکھی ہے اور کفر کو اور گناه کو اور نافرمانی کو تمہارے نگاہوں میں ناپسندیده بنا دیا ہے، یہی لوگ راه یافتہ ہیں.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 جس کا تقاضا یہ ہے کہ اس کی تعظیم اور اطاعت کرو، اس لے کہ وہ تمہارے مصالح زیادہ بہتر جانتے ہیں، کیونکہ ان پر وحی اترتی ہے۔ پس تم ان کے پیچھے چلو، ان کو اپنے پیچھے چلانے کی کوشش مت کرو۔ اس لئے کہ اگر وہ تمہارے پسند کی باتیں ماننا شروع کر دیں تو اس سے تم خود ہی زیادہ مشقت میں پڑ جاؤ گے۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا: «وَلَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ أَهْوَاءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ وَمَنْ فِيهِنَّ» (المؤمنون: 71)۔

49:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحجرات
0/18
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحجرات 49:7 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 49:7

Al-Mukhtasar

7- اے ایمان والو! تم جان لو کہ تمھارے درمیان اللہ کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) موجود ہیں جن پر وحی نازل ہوتی ہے، لہٰذا جھوٹ بولنے سے بچو ورنہ ان پر وحی نازل ہوگی جو انھیں تمھارے جھوٹ کی خبر دے دے گی۔ رسول الله صلى اللہ عليہ وسلم زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ تمھاری بھلائی اور بہتری کس میں ہے۔ اگر وہ بہت سے معاملات میں تمھاری تجاویز مان لیں تو یقیناً تم ایسی مشکلات میں پڑ جاؤ جو وہ تمھارے لیے پسند نہیں کرتے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایمان کو تمھارا محبوب بنا دیا اور اسے تمھارے دلوں میں سجا دیا تو تم ایمان لے آئے اور اس نے کفر، اپنی اطاعت سے منہ موڑنے اور گناہ و نافرمانی کو تمھاری نگاہوں میں ناپسندیدہ بنا دیا۔ انھی صفات کے حامل لوگ ہی رشد و ہدایت کی راہ پر چلنے والے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
516
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
516
نسخ مصحف (612 صفحات)
517
آیت 49:7 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحجرات. 114 میں سے سورت نمبر 49 · آیات کی تعداد: 18.

آیت 49:7 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 49:7 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 516 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 516 · نسخ مصحف (612 صفحات): 517.

آیت 49:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 49:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 49:7: حروف کی تعداد 125، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 49:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 49:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,619 ہے۔

سورۃ الحجرات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحجرات: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 49 پر ہے۔

سورۃ الحجرات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحجرات مدنی ہے۔

کیا آیت 49:7 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 49:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحجرات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 347 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play