مواد پر جائیں

سورۃ بنی اسرائیل 17:60 الإسراء

یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 60 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2089، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 288 پر ہے۔

وَإِذۡ قُلۡنَا لَكَ إِنَّ رَبَّكَ أَحَاطَ بِٱلنَّاسِۚ وَمَا جَعَلۡنَا ٱلرُّءۡيَا ٱلَّتِيٓ أَرَيۡنَٰكَ إِلَّا فِتۡنَةٗ لِّلنَّاسِ وَٱلشَّجَرَةَ ٱلۡمَلۡعُونَةَ فِي ٱلۡقُرۡءَانِۚ وَنُخَوِّفُهُمۡ فَمَا يَزِيدُهُمۡ إِلَّا طُغۡيَٰنٗا كَبِيرٗا

اور یاد کرو جب کہ ہم نے آپ سے فرما دیا کہ آپ کے رب نے لوگوں کو گھیر لیا1 ہے۔ جو رویا (عینی رؤیت) ہم نے آپ کو دکھائی تھی وه لوگوں کے لئے صاف آزمائش ہی تھی اور اسی طرح وه درخت بھی جس سے قرآن میں اﻇہار نفرت کیا گیا ہے2۔ ہم انہیں ڈرا رہے ہیں لیکن یہ انہیں اور بڑی سرکشی میں بڑھا رہا ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی لوگ اللہ کے غلبہ و تصرف میں ہیں اور جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا نہ کہ جو وہ چاہیں گے، یا مراد اہل مکہ ہیں کہ وہ اللہ کے زیر اقتدار ہیں، آپ بےخوفی سے تبلیغ رسالت کیجئے، وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے، ہم ان سے آپ کی حفاظت فرمائیں گے۔ یا جنگ بدر اور فتح مکہ کے موقع پر جس طرح اللہ نے کفار مکہ کو عبرت ناک شکست سے دو چار کیا، اس کو واضح کیا جارہا ہے۔
  2. 2 صحابہ و تابعین(رضي الله عنهم) نے اس رویا کی تفسیر عینی رؤیت سے کی ہے اور مراد اس سے معراج کا واقعہ ہے، جو بہت سے کمزور لوگوں کے لئے فتنے کا باعث بن گیا اور وہ مرتد ہوگئے۔ اور درخت سے مراد زَقُّومٌ (تھوہر) کا درخت ہے، جس کا مشاہدہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے شب معراج، جہنم میں کیا۔ الْمَلْعُونَةَ سے مراد، کھانے والوں پر یعنی جہنمیوں پر لعنت۔ جیسے دوسرے مقام پر ہے کہ «إِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّومِ، طَعَامُ الأَثِيمِ» ( الدخان:44,43)۔ ”زقوم کا درخت، گناہ گاروں کا کھانا ہے“۔
  3. 3 یعنی کافروں کے دلوں میں جو خبث و عناد ہے، اس کی وجہ سے، نشانیاں دیکھ کر ایمان لانے کی بجائے، ان کی سرکشی و طغیانی میں اور اضافہ ہو جاتا ہے۔

17:60 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ بنی اسرائیل
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي بنی اسرائیل 17:60 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 17:60

Al-Mukhtasar

60- اے رسول! اس وقت کو یاد کریں جب ہم نے آپ سے کہا: آپ کا رب اپنی قدرت سے سب لوگوں کو گھیرے ہوئے ہے اور وہ سب اس کے قبضے میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ان سے بچانے والا ہے، لہٰذا آپ کو جو پیغام پہنچانے کا حکم دیا گیا ہے وہ پہنچا دیں۔ ہم نے معراج کی رات آپ کو جو کچھ کھلی آنکھوں سے دکھایا، وہ لوگوں کے لیے صاف آزمائش تھی کہ وہ اس کی تصدیق کرتے ہیں یا اسے جھٹلاتے ہیں۔ قرآن میں مذکور تھوہر کے درخت کو بھی ہم نے لوگوں کے لیے آزمائش بنایا کہ وہ جہنم کی گہرائی میں اگتا ہے۔ پس جب وہ ان دونوں نشانیوں پر ایمان نہیں لائے تو ان کے علاوہ اوروں پر بھی وہ ایمان نہیں لائیں گے۔ اور ہم نشانیاں نازل کر کے انھیں ڈرا رہے ہیں مگر نشانیاں نازل کر کے ڈرانا انھیں کفر، سرکشی اور گمراہی میں مزید بڑھا رہا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
288
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
287
نسخ مصحف (612 صفحات)
288
آیت 17:60 کس سورت میں ہے؟

سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 17:60 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 17:60 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 288 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 287 · نسخ مصحف (612 صفحات): 288.

آیت 17:60 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 17:60 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 17:60: حروف کی تعداد 112، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 17:60 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 17:60 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,089 ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔

کیا آیت 17:60 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 17:60 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play