مواد پر جائیں

سورۃ الجاثیہ 45:14 الجاثية

یہ سورۃ الجاثیہ کی 37 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4487، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 500 پر ہے۔

قُل لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ يَغۡفِرُواْ لِلَّذِينَ لَا يَرۡجُونَ أَيَّامَ ٱللَّهِ لِيَجۡزِيَ قَوۡمَۢا بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ

آپ ایمان والوں سے کہہ دیں کہ وه ان لوگوں سے درگزر کریں جو اللہ کے دنوں کی توقع نہیں1 رکھتے، تاکہ اللہ تعالیٰ ایک قوم کو ان کے کرتوتوں کا بدلہ دے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی جو اس بات کا خوف نہیں رکھتے کہ اللہ تعالیٰ اپنے ایماندار بندوں کی مدد کرنے اور دشمنوں کو نیست ونابود کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ مراد کافر ہیں۔ اور ایام اللہ سے مراد وقائع ہیں۔ جیسے وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللَّهِ (إبراهيم: 5) میں ہے۔ مطلب ہے کہ ان کافروں سے عفودرگزر سے کام لو، جو اللہ کے عذاب اور اس کی گرفت سے بےخوف ہیں۔ یہ ابتدائی حکم تھا جو مسلمانوں کو پہلے دیا جاتا رہا تھا بعد میں جب مسلمان مقابلے کے قابل ہوگئے تو پھر سختی کا اور ان سے ٹکرا جانے (جہاد) کا حکم دے دیا گیا۔
  2. 2 یعنی جب تم ان کی ایذاؤں پر صبر اور ان کی زیادتیوں سے درگزر کرو گے، تو یہ سارے گناہ ان کے ذمے ہی رہیں گے، جن کی سزا ہم قیامت والے دن ان کو دیں گے۔

45:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الجاثیہ
0/37
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الجاثیہ 45:14 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 45:14

Al-Mukhtasar

14- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان لوگوں سے کہہ دیں جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور اس کے رسول کی تصدیق کی: جن کافروں نے تمھارے ساتھ برا سلوک کیا ہے، ان سے درگزر کرو، وہ جنھیں اللہ کی نعمتوں یا اس کی سزاؤں کی کوئی پروا نہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس کے ان اعمال کا بدلہ دے گا جو اس نے دنیا میں کیے ہوں گے، صبر کرنے والے مومنوں کو بھی اور زیادتی کرنے والے کافروں کو بھی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
500
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
499
نسخ مصحف (612 صفحات)
500
آیت 45:14 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الجاثیہ (الجاثية). 114 میں سے سورت نمبر 45 · آیات کی تعداد: 37.

آیت 45:14 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 45:14 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 500 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 499 · نسخ مصحف (612 صفحات): 500.

آیت 45:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 45:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 45:14: حروف کی تعداد 62، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 45:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 45:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,487 ہے۔

سورۃ الجاثیہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الجاثیہ: آیات کی تعداد 37۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 45 پر ہے۔

سورۃ الجاثیہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الجاثیہ مکی ہے۔

کیا آیت 45:14 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 45:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الجاثیہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 37 آیات اور 488 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play