مواد پر جائیں

سورۃ الجمعہ 62:6 الجمعة

یہ سورۃ الجمعہ کی 11 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5183، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 553 پر ہے۔

قُلۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ هَادُوٓاْ إِن زَعَمۡتُمۡ أَنَّكُمۡ أَوۡلِيَآءُ لِلَّهِ مِن دُونِ ٱلنَّاسِ فَتَمَنَّوُاْ ٱلۡمَوۡتَ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

کہہ دیجئے کہ اے یہودیو! اگر تمہارا دعویٰ ہے کہ تم اللہ کے دوست ہو دوسرے لوگوں کے سوا 1 تو تم موت کی تمنا کرو2 اگر تم سچے ہو.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 جیسے وہ کہا کرتے تھے کہ (ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے چہیتے ہیں)۔ (المائدۃ: 18) اور دعویٰ کرتے تھے کہ (جنت میں صرف وہی جائے گا جو یہودی یا نصرانی ہوگا) (البقرۃ: 111)
  2. 2 تاکہ تمہیں وہ اعزاز واکرام حاصل ہو جو تمہارے زعم کے مطابق تمہارے لیے ہونا چاہیے۔
  3. 3 اس لیے کہ جس کو یہ علم ہو کہ مرنے کے بعد اس کے لیے جنت ہے، وہ تو وہاں جلد پہنچنے کا خواہش مند ہوتا ہے۔ حافظ ابن کثیر نے اس کی تفسیر دعوت مباہلہ سے کی ہے۔ یعنی اس میں ان سے کہا گیا ہے کہ اگر تم نبوت محمدیہ کے انکار اور اپنے دعوائے ولایت ومحبوبیت میں سچے ہو تو مسلمانوں کے ساتھ مباہلہ کر لو۔ یعنی مسلمانوں اور یہودی دونوں مل کر بارگاہ الٰہی میں دعا کریں کہ یااللہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے، اسے موت سے ہمکنار فرما دے۔ دیکھئے سورۂ بقرۃ آیت 94 کا حاشیہ)۔

62:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الجمعہ
0/11
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الجمعہ 62:6 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 62:6

Al-Mukhtasar

6- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کہہ دیں: تورات میں تحریف اور رد و بدل کے بعد بھی یہودیت پر قائم رہنے والو! اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ تم اللہ کے پیارے ہو اور باقی لوگوں کو چھوڑ کر اس نے تمھیں دوستی کا شرف بخشا ہے تو پھر تم موت کی تمنا کرو تاکہ جو عزت اللہ تعالیٰ نے تمھارے خیال کے مطابق تمھارے لیے خاص کی ہے، وہ تمھیں دے۔ اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو کہ باقی لوگوں کو چھوڑ کر صرف تم اللہ کے دوست ہو تو ایسا کرو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
553
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
553
نسخ مصحف (612 صفحات)
554
آیت 62:6 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الجمعہ (الجمعة). 114 میں سے سورت نمبر 62 · آیات کی تعداد: 11.

آیت 62:6 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 62:6 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 553 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 553 · نسخ مصحف (612 صفحات): 554.

آیت 62:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 62:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 62:6: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 62:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 62:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,183 ہے۔

سورۃ الجمعہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الجمعہ: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 62 پر ہے۔

سورۃ الجمعہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الجمعہ مدنی ہے۔

کیا آیت 62:6 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 62:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الجمعہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 175 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play