سورۃ الجمعہ 62:5 الجمعة
یہ سورۃ الجمعہ کی 11 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5182، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 553 پر ہے۔
مَثَلُ ٱلَّذِينَ حُمِّلُواْ ٱلتَّوۡرَىٰةَ ثُمَّ لَمۡ يَحۡمِلُوهَا كَمَثَلِ ٱلۡحِمَارِ يَحۡمِلُ أَسۡفَارَۢاۚ بِئۡسَ مَثَلُ ٱلۡقَوۡمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِۚ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّٰلِمِينَ
جن لوگوں کو تورات پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا پھر انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جو بہت سی کتابیں ﻻدے ہو1 ۔ اللہ کی باتوں کو جھٹلانے والوں کی بڑی بری مثال ہے اور اللہ (ایسے) ﻇالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 أَسْفَارٌ، سِفْرٌ کی جمع ہے۔ معنی ہیں بڑی کتاب۔ کتاب جب پڑھی جاتی ہے تو انسان اس کے معنوں میں سفر کرتا ہے۔ اس لیے کتاب کو بھی سفر کہا جاتا ہے (فتح القدیر) یہ بےعمل یہودیوں کی مثال بیان کی گئی ہے کہ جس طرح گدھے کو معلوم نہیں ہوتا کہ اس کی کمر پر جو کتابیں لدی ہوئی ہیں، ان میں کیا لکھا ہوا ہے؟ یا اس پر کتابیں لدی ہوئی ہیں یا کوڑا کرکٹ۔ اسی طرح یہ یہودی ہیں یہ تورات کو تو اٹھائے پھرتے ہیں ، اس کو پڑھنے اور یاد کرنے کے وعدے بھی کرتے ہیں، لیکن اسے سمجھتے ہیں نہ اس کے مقتضا پر عمل کرتے ہیں، بلکہ اس میں تاویل وتحریف اور تغیر وتبدل سے کام لیتے ہیں۔ اس لیے یہ حقیقت میں گدھے سے بھی بدتر ہیں، کیونکہ گدھا تو پیدائشی طور پر فہم وشعور سے ہی عاری ہوتا ہے، جب کہ ان کے اندر فہم وشعور ہے لیکن یہ اسے صحیح طریقے سے استعمال نہیں کرتے۔ اسی لیے آگے فرمایا کہ ان کی بڑی بری مثال ہے۔ اور دوسرے مقام پر فرمایا، «أُولَئِكَ كَالأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ» (الأعراف: 179) ”یہ چوپائے کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ“۔ یہی مثال مسلمانوں کی اور بالخصوص علما کی ہے جو قرآن پڑھتے ہیں، اسے یاد کرتے ہیں اور اس کے معانی ومطالب کو سمجھتے ہیں، لیکن اس کے مقتضا پر عمل نہیں کرتے۔
62:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 62:5
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی بعثت اور نزولِ قرآن کی صورت میں اپنے احسان کا ذکر کیا تو ساتھ ہی موسیٰ علیہ السلام کے بعض ایسے پیروکاروں کا ذکر کر دیا جنھوں نے تورات میں موجود احکام پر عمل کرنے سے منہ پھیرا اور اس کا مقصد اس امت کو ان کے نقش قدم پر چلنے سے روکنا تھا، چنانچہ فرمایا:
5- جن یہودیوں کو تورات کے احکام کا پابند کیا گیا تھا، پھر انھوں نے ان حکموں کو نظرانداز کر دیا جن کو بجا لانے کے وہ پابند تھے، ان کی مثال اس گدھے کی طرح ہے جو بہت زیادہ کتابیں اٹھائے ہوئے ہو۔ وہ نہیں جانتا کہ اس پر کیا لدا ہے، کتابیں ہیں یا کوئی اور چیز؟ نہایت بری مثال ہے ان لوگوں کی جنھوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا۔ اور اللہ تعالیٰ ظالم قوم کو حق تک رسائی کی توفیق نہیں دیتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 553
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 553
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 554
آیت 62:5 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجمعہ (الجمعة). 114 میں سے سورت نمبر 62 · آیات کی تعداد: 11.
آیت 62:5 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 62:5 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 553 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 553 · نسخ مصحف (612 صفحات): 554.
آیت 62:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 62:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 62:5: حروف کی تعداد 104، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 62:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 62:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,182 ہے۔
سورۃ الجمعہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجمعہ: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 62 پر ہے۔
سورۃ الجمعہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجمعہ مدنی ہے۔
کیا آیت 62:5 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 62:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجمعہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 175 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔