سورۃ الجمعہ 62:9 الجمعة
یہ سورۃ الجمعہ کی 11 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5186، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 554 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَوٰةِ مِن يَوۡمِ ٱلۡجُمُعَةِ فَٱسۡعَوۡاْ إِلَىٰ ذِكۡرِ ٱللَّهِ وَذَرُواْ ٱلۡبَيۡعَۚ ذَٰلِكُمۡ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ
اے وه لوگو جو ایمان ﻻئے ہو! جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو اور خرید وفروخت چھوڑ دو1 ۔ یہ تمہارے حق میں بہت ہی بہتر ہے اگر تم جانتے ہو.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ اذان کس طرح دی جائے اس کے الفاظ کیا ہوں؟ یہ قرآن میں کہیں نہیں ہے۔ البتہ حدیث میں ہے جس سے معلوم ہوا کہ حدیث کے بغیر قرآن کو سمجھنا ممکن ہے نہ اس پر عمل کرنا ہی۔ جمعہ کو ، جمعہ اس لیے کہتے ہیں کہ اس دن اللہ تعالیٰ ہر چیز کی پیدائش سے فارغ ہوگیا تھا، یوں گویا تمام مخلوقات کا اس دن اجتماع ہوگیا، یا نماز کے لیے لوگوں کا اجتماع ہوتا ہے اس بنا پر کہتے ہیں۔ (فتح القدیر) فَاسْعَوْا کا مطلب یہ نہیں کہ دوڑ کر آؤ، بلکہ یہ ہےکہ اذان کے فوراً بعد آجاؤ اور کاروبار بند کر دو۔ کیونکہ نماز کے لیے دوڑ کر آنا ممنوع ہے، وقار اور سکینت کے ساتھ آنے کی تاکید کی گئی ہے۔ (صحيح بخاري، كتاب الأذان وصحيح مسلم، كتاب المساجد) بعض حضرات نے ذَرُوا الْبَيْعَ (خرید وفروخت چھوڑ دو) سے استدلال کیا ہے کہ جمعہ صرف شہروں میں فرض ہے ، اہل دیہات پر نہیں۔ کیونکہ کاروبار اور خرید وفروخت شہروں میں ہی ہوتی ہے، دیہاتوں میں نہیں۔ حالانکہ اول تو دنیا میں کوئی گاؤں ایسا نہیں جہاں خرید وفروخت اور کاروبار نہ ہوتا ہو، اس لیے یہ دعویٰ ہی خلاف واقعہ ہے۔ دوسرا بیع اور کاروبار سے مطلب، دنیا کے مشاغل ہیں، وہ جیسے بھی اور جس قسم کے بھی ہوں۔ اذان جمعہ کے بعد انہیں ترک کر دیا جائے۔ کیا اہل دیہات کے مشاغل دنیا نہیں ہوتے؟ کیا کھیتی باڑی، کاروبار اور مشاغل دنیا سے مختلف چیز ہے؟
62:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 62:9
Al-Mukhtasar
9- اے اللہ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! جب مؤذن جمعہ کے دن خطیب کے منبر پر بیٹھنے کے بعد نماز کے لیے اذان دے تو خطبے اور نماز میں حاضر ہونے کے لیے مسجدوں کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو تاکہ تم اس میں مشغول رہ کر اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے محروم نہ رہو۔ اے ایمان والو! یہ جلد از جلد نماز کی طرف آنے اور جمعے کی نماز کے لیے اذان کے بعد خرید و فروخت چھوڑ دینے کا جو حکم دیا جا رہا ہے، یہ تمھارے لیے بہت بہتر ہے اگر تمھیں اس کا علم ہو، لہٰذا اللہ تعالیٰ نے تمھیں جو حکم دیا ہے، اس پر عمل کرو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 554
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 554
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 555
آیت 62:9 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجمعہ (الجمعة). 114 میں سے سورت نمبر 62 · آیات کی تعداد: 11.
آیت 62:9 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 62:9 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 554 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 554 · نسخ مصحف (612 صفحات): 555.
آیت 62:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 62:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 62:9: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 62:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 62:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,186 ہے۔
سورۃ الجمعہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجمعہ: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 62 پر ہے۔
سورۃ الجمعہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجمعہ مدنی ہے۔
کیا آیت 62:9 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 62:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجمعہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 175 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔