مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:45 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 45 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 714، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 115 پر ہے۔

وَكَتَبۡنَا عَلَيۡهِمۡ فِيهَآ أَنَّ ٱلنَّفۡسَ بِٱلنَّفۡسِ وَٱلۡعَيۡنَ بِٱلۡعَيۡنِ وَٱلۡأَنفَ بِٱلۡأَنفِ وَٱلۡأُذُنَ بِٱلۡأُذُنِ وَٱلسِّنَّ بِٱلسِّنِّ وَٱلۡجُرُوحَ قِصَاصٞۚ فَمَن تَصَدَّقَ بِهِۦ فَهُوَ كَفَّارَةٞ لَّهُۥۚ وَمَن لَّمۡ يَحۡكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّٰلِمُونَ

اور ہم نے یہودیوں کے ذمہ تورات میں یہ بات مقرر کر دی تھی کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور خاص زخموں کا بھی بدلہ ہے1 ، پھر جو شخص اس کو معاف کردے تو وه اس کے لئے کفاره ہے، اور جو لوگ اللہ کے نازل کئے ہوئے کے مطابق حکم نہ کریں، وہی لوگ ﻇالم ہیں۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 جب تورات میں جان کے بدلے جان اور زخموں میں قصاص کا حکم دیا گیا تھا تو پھر یہودیوں کے ایک قبیلے (بنونضیر) کا دوسرے قبیلے (بنوقریظہ) کے ساتھ اس کے برعکس معاملہ کرنا اور اپنے مقتول کی دیت دوسرے قبیلے کے مقتول کی بہ نسبت دوگنا رکھنے کا کیا جواز ہے؟ جیسا کہ اس کی تفصیل پچھلے صفحات میں گزری۔
  2. 2 یہ اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ جس قبیلے نے مذکورہ فیصلہ کیا تھا، یہ اللہ کے نازل کردہ حکم کے خلاف تھا اور اس طرح انہوں نے ظلم کا ارتکاب کیا۔ گویا انسان اس بات کا مکلف ہے کہ وہ احکامات الٰہی کو اپنائے، اسی کے مطابق فیصلے کرے اور زندگی کے تمام معاملات میں اس سے رہنمائی حاصل کرے، اگر وہ ایسا نہیں کرے گا تو بارگاہ الٰہی میں ظالم متصور ہوگا، فاسق متصور ہوگا اور کافر متصورہوگا۔ ایسے لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے تینوں لفظ استعمال کرکے اپنے غضب اور ناراضگی کا بھرپور اظہار فرما دیا۔ اس کے بعد بھی انسان اپنے ہی خود ساختہ قوانین یا اپنی خواہشات ہی کو اہمیت دے تو اس سے زیادہ بدقسمتی کیا ہوگی؟ ملحوظة:علمائے اصولیین نے لکھا ہے کہ پچھلی شریعت کا حکم، اگر اللہ نے برقرار رکھا ہے تو ہمارے لئے بھی اس پر عمل کرنا ضروری ہے اور اس آیت میں بیان کردہ حکم غیر منسوخ ہے اس لئے یہ بھی شریعت اسلامیہ ہی کے احکام ہیں جیسا کہ احادیث سے اس کی تائید ہوتی ہے۔ اسی طرح احادیث سے «النَّفْسَ بِالنَّفْسِ» ( جان، بدلے جان کے) کے عموم سے دو صورتیں خارج ہوں گی۔ کہ کوئی مسلمان اگر کسی کافر کو قتل کر دے تو قصاص میں اس کافر کے بدلے مسلمان کو، اسی طرح غلام کے بدلے آزاد کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ (تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو، فتح الباری ونیل الاوطار وغیرہ)

5:45 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:45 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:45

Al-Mukhtasar

45- ہم نے تورات میں یہودیوں کے لیے لازمی کر دیا تھا کہ جس نے کسی انسان کو جان بوجھ کر ناحق قتل کیا، اسے بدلے میں قتل کیا جائے گا۔ جس نے جان بوجھ کر کسی کی آنکھ پھوڑی، اس کی آنکھ پھوڑی جائے گی۔ جس نے جان بوجھ کر کسی کی ناک کاٹی، اس کی ناک کاٹی جائے گی۔ جس نے جان بوجھ کر کسی کا کان کاٹا، بدلے میں اس کا کان کاٹا جائے گا اور جس نے جان بوجھ کر کسی کا دانت اکھیڑا، اس کا دانت اکھیڑا جائے گا۔ ہم نے ان پر فرض کر دیا تھا کہ جو آدمی جس طرح کا کسی کو زخم پہنچائے گا، مجرم کو اسی طرح کی سزا ہوگی۔ جو کوئی نیکی کرتے ہوئے جرم کرنے والے کو معاف کر دے تو یہ نیکی معاف کرنے والے کے گناہوں کا کفارہ ہوگی کیونکہ اس نے ظلم کرنے والے کو معاف کیا ہے۔ جس نے قصاص یا دیگر معاملات میں اللہ تعالیٰ کے نازل کیے ہوئے احکام کے مطابق فیصلہ نہ کیا تو وہ اللہ کی حدود سے تجاوز کرنے والا اور ظالم ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
31
مدینہ مصحف (604 صفحات)
115
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
115
نسخ مصحف (612 صفحات)
116
آیت 5:45 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:45 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:45 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 115 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 115 · نسخ مصحف (612 صفحات): 116.

آیت 5:45 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 31.

آیت 5:45 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:45: حروف کی تعداد 139، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:45 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:45 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 714 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:45 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:45 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play