مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:44 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 44 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 713، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 115 پر ہے۔

إِنَّآ أَنزَلۡنَا ٱلتَّوۡرَىٰةَ فِيهَا هُدٗى وَنُورٞۚ يَحۡكُمُ بِهَا ٱلنَّبِيُّونَ ٱلَّذِينَ أَسۡلَمُواْ لِلَّذِينَ هَادُواْ وَٱلرَّبَّٰنِيُّونَ وَٱلۡأَحۡبَارُ بِمَا ٱسۡتُحۡفِظُواْ مِن كِتَٰبِ ٱللَّهِ وَكَانُواْ عَلَيۡهِ شُهَدَآءَۚ فَلَا تَخۡشَوُاْ ٱلنَّاسَ وَٱخۡشَوۡنِ وَلَا تَشۡتَرُواْ بِـَٔايَٰتِي ثَمَنٗا قَلِيلٗاۚ وَمَن لَّمۡ يَحۡكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡكَٰفِرُونَ

ہم نے تورات نازل فرمائی ہے جس میں ہدایت ونور ہے، یہودیوں میں1 اسی تورات کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے ماننے والے انبیاء (علیہم السلام)2 اور اہل اللہ اور علما فیصلے کرتے تھے کیونکہ انہیں اللہ کی اس کتاب کی حفاﻇت کا حکم دیا گیا تھا3۔ اور وه اس پر اقراری گواه تھے4 اب تمہیں چاہیئے کہ لوگوں سے نہ ڈرو اور صرف میرا ڈر رکھو، میری آیتوں کو تھوڑے تھوڑے مول پر نہ بیچو5، جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے ساتھ فیصلے نہ کریں وه (پورے اور پختہ) کافر ہیں۔6

مترجم کے حواشی (6)
  1. 1 ”لِلَّذِينَ هَادُوا“ اس کا تعلق ”يَحْكُمْ“ سے ہے۔ یعنی یہودیوں سے متعلق فیصلے کرتے تھے۔
  2. 2 ”أَسْلَمُوا“ یہ ”نَبِيِّينَ“ کی صفت بیان کی کہ وہ سارے انبیاء دین اسلام ہی کے پیروکار تھے جس کی طرف محمد (صلى الله عليه وسلم) دعوت دے رہے ہیں۔ یعنی تمام پیغمبروں کا دین ایک ہی رہا ہے۔ اسلام جس کی بنیادی دعوت یہ تھی کہ ایک اللہ کی عبادت کی جائے اور اس کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کیا جائے۔ ہر نبی نے سب سے پہلے اپنی قوم کو یہی دعوت توحید واخلاص پیش کی «وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ إِلا نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لا إِلَهَ إِلا أَنَا فَاعْبُدُونِ» (الأنبياء: 25) ”ہم نے آپ سے پہلے جتنے رسول بھیجے، سب کو یہی وحی کی کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، پس تم سب میری ہی عبادت کرو“۔ اسی کو قرآن میں الدين بھی کہا گیا ہے۔ جیسا کہ سورۂ شوریٰ کی آیت 13 «شَرَعَ لَكُمْ مِنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِهِ نُوحًا» الآية میں کہا گیا ہے، جس میں اسی مضمون کو بیان کیا گیا ہے کہ آپ کے لئے ہم نے وہی دین مقرر کیا ہے جو آپ سے قبل دیگر انبیاء کے لئے کیا تھا۔
  3. 3 چنانچہ انہوں نے تورات میں کوئی تغیر وتبدل نہیں کیا، جس طرح بعد میں لوگوں نے کیا۔
  4. 4 کہ یہ کتاب کمی بیشی سے محفوظ ہے اور اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے۔
  5. 5 یعنی لوگوں سے ڈر کر تورات کے اصل احکام پر پردہ مت ڈالو، نہ دنیا کے تھوڑے سے مفادات کے لئے ان میں رد و بدل کرو۔
  6. 6 پھر تم کیسے ایمان کے بدلے کفر پر راضی ہوگئے ہو؟

5:44 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:44 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:44

Al-Mukhtasar

44- بلاشبہ ہم نے موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل کی جس میں خیر کی طرف رہنمائی اور ہدایت موجود ہے اور وہ ایسا نور ہے جس سے روشنی حاصل کی جاتی ہے۔ اللہ کے ماننے والے اور اس کے فرماں بردار انبیاء بنی اسرائیل کے لیے تورات کے ساتھ فیصلے کرتے رہے اور لوگوں کی تربیت پر مامور علماء و فقہاء بھی اس کے مطابق فیصلے کرتے رہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انھیں اپنی کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری دی تھی اور انھیں اس پر نگران بنایا تھا کہ وہ اسے تحریف اور تبدیلی سے بچائیں گے۔ وہ اس کے حق ہونے کے اقراری گواہ ہیں اور اس کے بارے میں لوگ انھی کی طرف رجوع کرتے ہیں، لہٰذا اے یہود! لوگوں سے نہ ڈرو، مجھ اکیلے سے ڈرو۔ اللہ کے نازل کیے ہوئے کلام کے ساتھ فیصلہ نہ کر کے معمولی معاوضہ مت لو جو مال، عزت اور اقتدار کی صورت میں ہوسکتا ہے۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کی نازل کی ہوئی وحی کے ساتھ فیصلہ نہ کرنے کو جائزسمجھتا ہو، یا دوسرے کسی فیصلے کو اللہ کے فیصلے سے بہتر یا اس کے برابر سمجھتا ہو تو ایسا کرنے والے لوگ پکے کافر ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
41
مدینہ مصحف (604 صفحات)
115
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
115
نسخ مصحف (612 صفحات)
116
آیت 5:44 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:44 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:44 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 115 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 115 · نسخ مصحف (612 صفحات): 116.

آیت 5:44 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 41.

آیت 5:44 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:44: حروف کی تعداد 192، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:44 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:44 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 713 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:44 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:44 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play