سورۃ المائدہ 5:47 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 47 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 716، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 116 پر ہے۔
وَلۡيَحۡكُمۡ أَهۡلُ ٱلۡإِنجِيلِ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فِيهِۚ وَمَن لَّمۡ يَحۡكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ
اور انجیل والوں کو بھی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ انجیل میں نازل فرمایا ہے اسی کے مطابق حکم کریں1 اور جو اللہ تعالیٰ کے نازل کرده سے ہی حکم نہ کریں وه (بدکار) فاسق ہیں۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اہل انجیل کو یہ حکم اس وقت تک تھا، جب تک حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی نبوت کا زمانہ تھا۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) کی بعثت کے بعد حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کا دور نبوت بھی ختم ہوگیا۔ اور انجیل کی پیروی کا حکم بھی۔ اب ایماندار وہی سمجھا جائے گا جو رسالت محمدی پر ایمان لائے گا اور قرآن کریم کی اتباع کرے گا۔
5:47 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:47
Al-Mukhtasar
47- عیسائیوں کو چاہیے کہ اس پر ایمان لائیں جو اللہ تعالیٰ نے انجیل میں اتارا اور اس کے ساتھ فیصلے کریں۔ یہ حکم محمد صلى اللہ عليہ وسلم کے ان کی طرف بھیجے جانے سے پہلے تک تھا اور اس انجیل کے ساتھ خاص تھا جس میں تحریف نہیں تھی۔ جو لوگ اللہ کے نازل کیے ہوئے احکام کے ساتھ فیصلے نہیں کرتے، وہ اللہ تعالیٰ کے نافرمان، حق چھوڑنے والے اور باطل کے پیروکار ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 116
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 116
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 117
آیت 5:47 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:47 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:47 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 116 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 116 · نسخ مصحف (612 صفحات): 117.
آیت 5:47 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 5:47 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:47: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:47 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:47 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 716 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:47 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:47 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔