مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:48 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 48 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 717، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 116 پر ہے۔

وَأَنزَلۡنَآ إِلَيۡكَ ٱلۡكِتَٰبَ بِٱلۡحَقِّ مُصَدِّقٗا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ مِنَ ٱلۡكِتَٰبِ وَمُهَيۡمِنًا عَلَيۡهِۖ فَٱحۡكُم بَيۡنَهُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُۖ وَلَا تَتَّبِعۡ أَهۡوَآءَهُمۡ عَمَّا جَآءَكَ مِنَ ٱلۡحَقِّۚ لِكُلّٖ جَعَلۡنَا مِنكُمۡ شِرۡعَةٗ وَمِنۡهَاجٗاۚ وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَجَعَلَكُمۡ أُمَّةٗ وَٰحِدَةٗ وَلَٰكِن لِّيَبۡلُوَكُمۡ فِي مَآ ءَاتَىٰكُمۡۖ فَٱسۡتَبِقُواْ ٱلۡخَيۡرَٰتِۚ إِلَى ٱللَّهِ مَرۡجِعُكُمۡ جَمِيعٗا فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ فِيهِ تَخۡتَلِفُونَ

اور ہم نے آپ کی طرف حق کے ساتھ یہ کتاب نازل فرمائی ہے جو اپنے سے اگلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور ان کی محافظ ہے1 ۔ اس لئے آپ ان کے آپس کے معاملات میں اسی اللہ کی اتاری ہوئی کتاب کے ساتھ حکم کیجیئے2، اس حق سے ہٹ کر ان کی خواہشوں کے پیچھے نہ جائیے3 تم میں سے ہر ایک کے لئے ہم نے ایک دستور اور راه مقرر کردی ہے4۔ اگر منظور مولیٰ ہوتا تو تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا، لیکن اس کی چاہت ہے کہ جو تمہیں دیا ہے اس میں تمہیں آزمائے5، تم نیکیوں کی طرف جلدی کرو، تم سب کا رجوع اللہ ہی کی طرف ہے، پھر وه تمہیں ہر وه چیز بتا دے گا جس میں تم اختلاف کرتے رہتے ہو۔

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 ہر آسمانی کتاب اپنے سے ماقبل کتاب کی مصدق رہی ہے جس طرح قرآن پچھلی تمام کتابوں کا مصدق ہے اور تصدیق کا مطلب ہے کہ یہ ساری کتابیں فی الواقع اللہ کی نازل کردہ ہیں۔ لیکن قرآن مصدق ہونے کے ساتھ ساتھ مُهَيْمِنٌ (محافظ، امین، شاہد اور حاکم) بھی ہے۔ یعنی پچھلی کتابوں میں چونکہ تحریف وتغییر بھی ہوئی ہے اس لئے قرآن کا فیصلہ ناطق ہوگا، جس کو یہ صحیح قرار دے گا وہی صحیح ہے۔ باقی باطل ہے۔
  2. 2 اس سے پہلے آیت نمبر 42 میں نبی (صلى الله عليه وسلم) کو اختیار دیا گیا تھا کہ آپ ان کے معاملات کے فیصلے کریں یا نہ کریں۔ آپ کی مرضی ہے۔ لیکن اب اس کی جگہ یہ حکم دیا جا رہا ہے کہ ان کے آپس کے معاملات میں بھی قرآن کریم کے مطابق فیصلے فرمائیں۔
  3. 3 یہ دراصل امت کو تعلیم دی جا رہی ہے کہ اللہ کی نازل کردہ کتاب سے ہٹ کر لوگوں کی خواہشات اور آرا یا ان کے خود ساختہ مزعومات وافکار کے مطابق فیصلے کرنا گمراہی ہے، جس کی اجازت جب پیغمبر کو نہیں ہے تو کسی اور کو کس طرح حاصل ہوسکتی ہے؟
  4. 4 اس سے مراد پچھلی شریعتیں ہیں جن کے بعض فروعی احکامات ایک دوسرے سے مختلف تھے۔ ایک شریعت میں بعض چیزیں حرام تو دوسری میں حلال تھیں، بعض میں کسی مسئلے میں تشدید تھی تو دوسری میں تخفیف، لیکن دین سب کا ایک یعنی توحید پر مبنی تھا۔ اس لحاظ سے سب کی دعوت ایک ہی تھی۔ اس مضمون کو ایک حدیث میں اس طرح بیان کیا گیا ہے۔ ”نَحْنُ مَعَاشِرَ الأَنْبِيَاءِ إِخْوَةٌ لِعَلاَّتٍ، دِينُنَا وَاحِدٌ“ (صحيح بخاري) ”ہم انبیا کی جماعت علاتی بھائی ہیں۔ ہمارا دین ایک ہے“۔ علاتی بھائی وہ ہوتے ہیں جن کی مائیں تو مختلف ہوں باپ ایک ہو۔ مطلب یہ ہے کہ ان کا دین ایک ہی تھا اور شریعتیں (دستور اور طریقے) مختلف تھیں۔ لیکن شریعت محمدیہ کے بعد اب ساری شریعتیں بھی منسوخ ہوگئیں ہیں اور اب دین بھی ایک ہے اور شریعت بھی ایک۔
  5. 5 یعنی نزول قرآن کے بعد اب نجات تو اگرچہ اسی سے وابستہ ہے لیکن اس راہ نجات کو اختیار کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے انسانوں پر جبر نہیں کیا ہے۔ ورنہ وہ چاہتا تو ایسا کرسکتا تھا، لیکن اس طرح تمہاری آزمائش ممکن نہ ہوتی، جب کہ وہ تمہیں آزمانا چاہتا ہے۔

5:48 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:48 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:48

Al-Mukhtasar

جب اللہ تعالیٰ نے تورات و انجیل کا ذکر کیا اور ان کتابوں کی تعریف کی تو ساتھ ہی قرآن مجید کا ذکر کیا اور اس کی تعریف کی۔ فرمایا:

48- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ہم نے ایسی صداقت کے ساتھ قرآن مجید آپ پر نازل کیا ہے جس کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں۔ وہ اپنے سے پہلے نازل ہونے والی کتابوں کی تصدیق کرنے والا اور ان کو جانچنے کا معیار ہے۔ پہلی کتابوں کا جو حکم اس کے موافق ہو، وہ حق ہے اور جو اس کے مخالف ہو، وہ باطل ہے، لہٰذا اللہ تعالیٰ نے اس قرآن میں آپ کی طرف جو کچھ اتارا ہے، آپ اس کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلے کریں اور آپ پر نازل ہونے والے غیر مشکوک حق کو چھوڑ کر وہ جن من مانی باتوں کو دین بنائے بیٹھے ہیں، ان میں ان کی خواہشات کی پیروی نہ کریں۔ ہم نے ہر امت کے لیے الگ الگ شرعی احکام اور ہدایت کے واضح اصول بیان کیے ہیں جن سے وہ ہدایت لیتے ہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو تمام شریعتوں کو ایک بنا دیتا لیکن اس نے ہر امت کی شریعت مختلف بنائی ہے تاکہ سب کی آزمائش کرے اور فرماں بردار اور نافرمان کا پتہ لگائے، لہٰذا خیر اور بھلائی کے کام کرنے اور برے کام چھوڑنے میں جلدی کرو۔ اکیلے اللہ ہی کی طرف قیامت کے دن تم سب کو پلٹنا ہے اور جن امور کے بارے میں تم اختلاف کرتے ہو، وہ ان کے بارے میں تمھیں خبر دے گا اور جو اعمال تم نے آگے بھیجے، ان کا بدلہ بھی ضرور دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
51
مدینہ مصحف (604 صفحات)
116
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
116
نسخ مصحف (612 صفحات)
117
آیت 5:48 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:48 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:48 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 116 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 116 · نسخ مصحف (612 صفحات): 117.

آیت 5:48 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 51.

آیت 5:48 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:48: حروف کی تعداد 225، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:48 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:48 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 717 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:48 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:48 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play