سورۃ المائدہ 5:60 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 60 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 729، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 118 پر ہے۔
قُلۡ هَلۡ أُنَبِّئُكُم بِشَرّٖ مِّن ذَٰلِكَ مَثُوبَةً عِندَ ٱللَّهِۚ مَن لَّعَنَهُ ٱللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيۡهِ وَجَعَلَ مِنۡهُمُ ٱلۡقِرَدَةَ وَٱلۡخَنَازِيرَ وَعَبَدَ ٱلطَّٰغُوتَۚ أُوْلَٰٓئِكَ شَرّٞ مَّكَانٗا وَأَضَلُّ عَن سَوَآءِ ٱلسَّبِيلِ
کہہ دیجیئے کہ کیا میں تمہیں بتاؤں؟ کہ اس سے بھی زیاده برے اجر پانے واﻻ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کون ہے؟ وه جس پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی اور اس پر وه غصہ ہوا اور ان میں سے بعض کو بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے معبودان باطل کی پرستش کی، یہی لوگ بدتر درجے والے ہیں اور یہی راه راست سے بہت زیاده بھٹکنے والے ہیں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی تم تو (اے اہل کتاب!) ہم سے یوں ہی ناراض ہو جب کہ ہمارا قصور اس کے سوا کوئی نہیں کہ ہم اللہ پر اور قرآن کریم اور اس سے قبل اتاری گئی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ کیا یہ بھی کوئی قصور یا عیب ہے؟ یعنی یہ عیب اور مذمت والی بات نہیں، جیسا کہ تم نے سمجھ لیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ استثنا منقطع ہے۔ البتہ ہم تمہیں بتلاتے ہیں کہ بدترین لوگ اور گمراہ ترین لوگ، جو نفرت اور مذمت کے قابل ہیں، کون ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی لعنت اور اس کا غضب ہوا اور جن میں سے بعض کو اللہ نے بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے طاغوت کی پوجا کی۔ اور اس آئینے میں تم اپنا چہرہ اور کردار دیکھ لو! کہ یہ کن کی تاریخ ہے اور کون لوگ ہیں؟ کیا یہ تم ہی نہیں ہو؟
5:60 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:60
Al-Mukhtasar
60- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہیں: کیا میں تمھیں بتاؤں کہ ان سے بھی زیادہ قابلِ مذمت، عیب دار اور سخت سزا کا حق دار کون ہے؟ وہ ان کے اسلاف ہیں جنھیں اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے دھتکار دیا، ان پر غضبناک ہوا اور ان کی شکلیں بگاڑ کر انھیں بندر اور خنزیر بنا دیا اور کچھ کو طاغوت کے بڑے بڑے عبادت گزار بنایا۔ طاغوت سے مراد ہر وہ ذات ہے جس کی اللہ کے سوا عبادت کی جائے اور وہ اس پر راضی ہو۔ یہ مذکورہ لوگ قیامت کے دن بدترین مرتبے اور مقام میں ہوں گے اور کوشش کے اعتبار سے راہ راست سے بہت زیادہ بھٹکنے والے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 118
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 118
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 119
آیت 5:60 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:60 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:60 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 118 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 118 · نسخ مصحف (612 صفحات): 119.
آیت 5:60 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 5:60 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:60: حروف کی تعداد 109، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:60 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:60 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 729 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:60 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:60 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔