سورۃ المائدہ 5:61 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 61 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 730، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 118 پر ہے۔
وَإِذَا جَآءُوكُمۡ قَالُوٓاْ ءَامَنَّا وَقَد دَّخَلُواْ بِٱلۡكُفۡرِ وَهُمۡ قَدۡ خَرَجُواْ بِهِۦۚ وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا كَانُواْ يَكۡتُمُونَ
اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان ﻻئے حاﻻنکہ وه کفر لئے ہوئے ہی آئے تھے اور اسی کفر کے ساتھ ہی گئے بھی اور یہ جو کچھ چھپا رہے ہیں اسے اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ منافقین کا ذکر ہے۔ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کفر کے ساتھ ہی آتے ہیں اور اسی کفر کے ساتھ واپس چلے جاتے ہیں، آپ (صلى الله عليه وسلم) کی صحبت اور آپ کے وعظ ونصیحت کا کوئی اثر ان پر نہیں ہوتا۔ کیونکہ دل میں تو کفر چھپا ہوتا ہے اور رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی خدمت میں حاضری سے مقصد ہدایت کا حصول نہیں، بلکہ دھوکہ اور فریب دینا ہوتا ہے۔ تو پھر ایسی حاضری سے فائدہ بھی کیا ہوسکتا ہے؟
5:61 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:61
Al-Mukhtasar
61- اے مومنو! جب تمھارے پاس ان میں سے منافق آتے ہیں تو وہ اپنی منافقت کی وجہ سے تمھارے سامنے اپنے ایمان کا اظہار کرتے ہیں جبکہ حقیقت حال یہ ہے کہ وہ اپنے داخل ہونے کے وقت اور نکلنے کے وقت کفر ہی سے چمٹے ہوتے ہیں، اس سے الگ نہیں ہوتے۔ انھوں نے اگرچہ تمھارے لیے ایمان کا اظہار کیا لیکن جو کفر وہ دل میں چھپائے ہوئے ہیں، اللہ تعالیٰ اسے خوب جانتا ہے اور انھیں جلد اس کا بدلہ بھی دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 118
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 118
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 119
آیت 5:61 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:61 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:61 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 118 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 118 · نسخ مصحف (612 صفحات): 119.
آیت 5:61 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 5:61 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:61: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:61 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:61 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 730 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:61 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:61 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔