سورۃ المائدہ 5:65 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 65 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 734، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 119 پر ہے۔
وَلَوۡ أَنَّ أَهۡلَ ٱلۡكِتَٰبِ ءَامَنُواْ وَٱتَّقَوۡاْ لَكَفَّرۡنَا عَنۡهُمۡ سَيِّـَٔاتِهِمۡ وَلَأَدۡخَلۡنَٰهُمۡ جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ
اور اگر یہ اہل کتاب ایمان ﻻتے اور تقویٰ اختیار کرتے1 تو ہم ان کی تمام برائیاں معاف فرما دیتے اور ضرور انہیں راحت و آرام کی جنتوں میں لے جاتے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی وہ ایمان، جس کا مطالبہ اللہ تعالیٰ کرتا ہے، ان میں سب سے اہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان لانا ہے، جیسا کہ ان پر نازل شدہ کتابوں میں بھی ان کو اس کا حکم دیا گیا ہے۔ ”وَاتَّقَوْا“ اور اللہ کی معاصی سے بچتے، جن میں سب سے اہم وہ شرک ہے جس میں وہ مبتلا ہیں اور وہ جحود ہے جو آخری رسول کے ساتھ وہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔
5:65 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:65
Al-Mukhtasar
65- اگر یہود و نصاریٰ اس پر ایمان لے آئیں جو محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم لائے ہیں اور گناہوں سے باز آ کر اللہ سے ڈریں تو ہم ان کے سابقہ سارے گناہ ختم کر دیں گے، خواہ وہ بہت زیادہ ہی کیوں نہ ہوں۔ ہم قیامت کے دن ضرور انھیں نعمتوں والی جنتوں میں داخل کریں گےجہاں وہ نہ ختم ہونے والے انعامات سے مستفید ہوں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 119
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 119
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 120
آیت 5:65 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:65 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:65 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 119 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 119 · نسخ مصحف (612 صفحات): 120.
آیت 5:65 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 5:65 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:65: حروف کی تعداد 60، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:65 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:65 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 734 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:65 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:65 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔