مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:68 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 68 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 737، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 119 پر ہے۔

قُلۡ يَٰٓأَهۡلَ ٱلۡكِتَٰبِ لَسۡتُمۡ عَلَىٰ شَيۡءٍ حَتَّىٰ تُقِيمُواْ ٱلتَّوۡرَىٰةَ وَٱلۡإِنجِيلَ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيۡكُم مِّن رَّبِّكُمۡۗ وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيرٗا مِّنۡهُم مَّآ أُنزِلَ إِلَيۡكَ مِن رَّبِّكَ طُغۡيَٰنٗا وَكُفۡرٗاۖ فَلَا تَأۡسَ عَلَى ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡكَٰفِرِينَ

آپ کہہ دیجیئے کہ اے اہل کتاب! تم دراصل کسی چیز پر نہیں جب تک کہ تورات وانجیل کو اور جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کی سے طرف اتارا گیا ہے قائم نہ کرو، جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے اترا ہے وه ان میں سے بہتوں کو شرارت اور انکار میں اور بھی بڑھائے گا ہی1 ، تو آپ ان کافروں پر غمگین نہ ہوں۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ ہدایت اور گمراہی اس اصول کے مطابق ہے جو سنت اللہ رہی ہے۔ یعنی جس طرح بعض اعمال واشیا سے اہل ایمان کے ایمان وتصدیق، عمل صالح اور علم نافع میں اضافہ ہوتا ہے، اسی طرح معاصی اور تمرد سے کفر وطغیان میں زیادتی ہوتی ہے۔ اس مضمون کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں متعدد جگہ بیان فرمایا ہے۔ مثلاً ”قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَشِفَاءٌ وَالَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ فِي آذَانِهِمْ وَقْرٌ وَهُوَ عَلَيْهِمْ عَمًى أُولَئِكَ يُنَادَوْنَ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ“ (حم السجدة: 44) ”فرما دیجئے یہ قرآن ایمان والوں کے لئے ہدایت اور شفا ہے اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان کے کانوﮞ میں گرانی (بہراپن) ہے اور یہ ان پر اندھاپن ہے۔ گرانی کے سبب ان کو (گویا) دور جگہ سے آواز دی جاتی ہے“۔ ”وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ وَلا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلا خَسَارًا“ (بني إسرائيل: 82) ”اور ہم قرآن کے ذریعے سے وہ چیز نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لئے شفا اور رحمت ہے اور ظالموں کے حق میں تو نقصان ہی کا بڑھانا ہے۔

5:68 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:68 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:68

Al-Mukhtasar

68- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کہہ دیں کہ اے یہود و نصاریٰ! تمھارے دین کا اس وقت تک کوئی اعتبار نہیں جب تک تم اس پر عمل نہ کرو جو تورات اور انجیل میں ہے اور اس پر عمل نہ کرو جو قرآن میں تم پر اتارا گیا ہے۔ وہ قرآن جس پر ایمان کے بغیر اور اس میں وارد احکام پر عمل کے بغیر تمھارا ایمان کسی صورت صحیح نہیں ہوسکتا۔ آپ کی طرف اتارا گیا یہ کلام اہلِ کتاب کی اکثریت کو سرکشی اور کفر میں مزید بڑھانے کا باعث بنے گا کیونکہ حسد کی جس بیماری میں وہ مبتلا ہیں، اس کا لازمی نتیجہ یہی ہے، اس لیے آپ ان کافروں کے بارے میں غمگین نہ ہوں۔ جو ایمان لا کر آپ کی پیروی کر رہے ہیں وہی آپ كے لیے کافی ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
119
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
119
نسخ مصحف (612 صفحات)
120
آیت 5:68 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:68 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:68 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 119 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 119 · نسخ مصحف (612 صفحات): 120.

آیت 5:68 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 5:68 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:68: حروف کی تعداد 125، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:68 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:68 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 737 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:68 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:68 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play