سورۃ المائدہ 5:78 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 78 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 747، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 121 پر ہے۔
لُعِنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۢ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ عَلَىٰ لِسَانِ دَاوُۥدَ وَعِيسَى ٱبۡنِ مَرۡيَمَۚ ذَٰلِكَ بِمَا عَصَواْ وَّكَانُواْ يَعۡتَدُونَ
بنی اسرائیل کے کافروں پر (حضرت) داؤد (علیہ السلام) اور (حضرت) عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کی زبانی لعنت کی گئی1 اس وجہ سے کہ وه نافرمانیاں کرتے تھے اور حد سے آگے بڑھ جاتے تھے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی زبور میں جو حضرت داود (عليه السلام) پر اور انجیل میں جو حضرت عیسیٰ (عليه السلام) پر نازل ہوئی اور اب یہی لعنت قرآن کریم کے ذریعے سے ان پر کی جا رہی ہے جو حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) پر نازل ہوا۔ لعنت کا مطلب اللہ کی رحمت اور خیر سے دوری ہے۔
- 2 یہ لعنت کے اسباب ہیں:۔ 1۔ عصیان، یعنی واجبات کا ترک اور محرمات کا ارتکاب کرکے۔ انہوں نے اللہ کی نافرمانی کی۔ 2۔ اور اعْتِدَاءٌ یعنی دین میں غلو اور بدعات ایجاد کرکے انہوں نے حد سے تجاوز کیا۔
5:78 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:78
Al-Mukhtasar
78- اللہ سبحانہ و تعالیٰ یہ خبر دے رہا ہے کہ اس نے بنی اسرائیل کے کافروں کو اپنی رحمت سے دھتکار دیا اور انھیں ملعون قرار دیا ہے۔ اس نے اس لعنت کا ذکر داود علیہ السلام پر نازل ہونے والی کتاب زبور میں کیا اور عیسیٰ علیہ السلام پر نازل ہونے والی کتاب انجیل میں بھی کیا ہے۔ یہ رحمت سے دوری اور لعنت ان کے گناہوں کی وجہ سے ہوئی اور اس کا ایک سبب اللہ کی حرمتوں سے تجاوز کرنا بھی تھا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 121
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 121
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 122
آیت 5:78 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:78 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:78 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 121 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 121 · نسخ مصحف (612 صفحات): 122.
آیت 5:78 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 5:78 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:78: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:78 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:78 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 747 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:78 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:78 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔