سورۃ المائدہ 5:93 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 93 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 762، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 123 پر ہے۔
لَيۡسَ عَلَى ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ جُنَاحٞ فِيمَا طَعِمُوٓاْ إِذَا مَا ٱتَّقَواْ وَّءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ ثُمَّ ٱتَّقَواْ وَّءَامَنُواْ ثُمَّ ٱتَّقَواْ وَّأَحۡسَنُواْۚ وَٱللَّهُ يُحِبُّ ٱلۡمُحۡسِنِينَ
ایسے لوگوں پر جو کہ ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں اس چیز میں کوئی گناه نہیں جس کو وه کھاتے پیتے ہوں جبکہ وه لوگ تقویٰ رکھتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں پھر پرہیزگاری کرتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں پھر پرہیزگاری کرتے ہوں اور خوب نیک عمل کرتے ہوں، اللہ ایسے نیکوکاروں سے محبت رکھتا ہے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حرمت شراب کے بعد بعض صحابہ ش کے ذہن میں یہ بات آئی کہ ہمارے کئی ساتھی جنگوں میں شہید یا ویسے ہی فوت ہوگئے۔ جب کہ وہ شراب پیتے رہے ہیں۔ تو اس آیت میں اس شبہے کا ازالہ کردیا گیا کہ ان کا خاتمہ ایمان وتقویٰ پر ہی ہوا ہے کیونکہ شراب اس وقت تک حرام نہیں ہوئی تھی۔
5:93 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:93
Al-Mukhtasar
جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو بعض اہلِ ایمان نے اپنے ان مسلمان بھائیوں کا حال جاننے کی تمنا کی جو شراب کی حرمت سے پہلے حالتِ اسلام میں فوت ہوگئے تھے۔ تب درج ذیل آیت نازل ہوئی:
93- جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور اس کا قرب تلاش کرنے کے لیے نیک اعمال کیے تو انھیں اس شراب پینے کا کوئی گناہ نہیں جو انھوں نے حرمت کا حکم نازل ہونے سے پہلے پی ہے جبکہ وہ اللہ تعالیٰ کی حرام کی ہوئی چیزوں سے بچتے رہے، اللہ کی ناراضی سے ڈرتے رہے۔ وہ اس پر ایمان رکھنے والے اور نیک اعمال پر کاربند تھے، پھر اللہ تعالیٰ کا خوف مزید بڑھا اور وہ اللہ کی عبادت اس طرح کرنے لگے گویا وہ اسے دیکھ رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ بھی ایسے لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کی اس طرح عبادت کرتے ہیں گویا وہ اسے دیکھ رہے ہوں، کیونکہ اس میں ان کے لیے اللہ تعالیٰ کی نگرانی کا احساس پایا جاتا ہے۔ اور یہی چیز بندۂ مومن کے عمل میں خوبصورتی، اخلاص اور خوبی پیدا کرتی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 123
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 123
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 124
آیت 5:93 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:93 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 5:93 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 123 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 123 · نسخ مصحف (612 صفحات): 124.
آیت 5:93 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 5:93 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:93: حروف کی تعداد 115، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:93 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:93 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 762 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:93 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:93 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔