سورۃ المائدہ 5:94 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 94 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 763، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 123 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَيَبۡلُوَنَّكُمُ ٱللَّهُ بِشَيۡءٖ مِّنَ ٱلصَّيۡدِ تَنَالُهُۥٓ أَيۡدِيكُمۡ وَرِمَاحُكُمۡ لِيَعۡلَمَ ٱللَّهُ مَن يَخَافُهُۥ بِٱلۡغَيۡبِۚ فَمَنِ ٱعۡتَدَىٰ بَعۡدَ ذَٰلِكَ فَلَهُۥ عَذَابٌ أَلِيمٞ
اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ قدرے شکار سے تمہارا امتحان کرے گا1 جن تک تمہارے ہاتھ اور تمہارے نیزے پہنچ سکیں گے2 تاکہ اللہ تعالیٰ معلوم کرلے کہ کون شخص اس سے بن دیکھے ڈرتا ہے سو جو شخص اس کے بعد حد سے نکلے گا اس کے واسطے دردناک سزا ہے۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 شکار عربوں کی معاش کا ایک اہم عنصر تھا، اس لئے حالت احرام میں اس کی ممانعت کرکے ان کا امتحان لیا گیا۔ خاص طور پر حدیبیہ میں قیام کے دوران کثرت سے شکار صحابہ ش کے قریب آتے، لیکن انہی ایام میں ان 4 آیات کا نزول ہوا جن میں اس سے متعلقہ احکام بیان فرمائے گئے۔
- 2 قریب کا شکار یا چھوٹے جانور عام طور پر ہاتھ ہی سے پکڑ لئے جاتے ہیں اور دور کے یا بڑے جانوروں کے لئے تیر اور نیزے استعمال ہوتے تھے۔ اس لئے صرف ان دونوں کا یہاں ذکر کیا گیا ہے۔ لیکن مراد یہ ہے کہ جس طرح بھی اور جس چیز سے بھی شکار کیا جائے، احرام کی حالت میں ممنوع ہے۔
5:94 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:94
Al-Mukhtasar
94- اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ تمھارے احرام کی حالت میں خشکی کے شکار تمھاری طرف بھیج کر تمھیں ضرور آزمائے گا۔ وہ تمھارے اتنے قریب آئیں گے کہ چھوٹے شکار تم اپنے ہاتھوں سے پکڑ سکو گے اور بڑے جانور اپنے نیزوں سے شکار کر سکو گے تاکہ اللہ تعالیٰ جانچ پڑتال کرے کہ اس کے علم پر کامل ایمان کی وجہ سے غیب میں کون اس سے ڈرتا ہے، چنانچہ وہ اپنے خالق کے ڈر سے شکار سے رک جائے، وہ خالق جس سے اس کا کوئی عمل چھپا نہیں، پھر جو حد سے آگے بڑھا اور حج و عمرہ کے احرام کے دوران میں شکار کیا تو اس کے لیے قیامت کے دن دردناک عذاب ہوگا کیونکہ اس نے ایسے کام کا ارتکاب کیا جس سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہوا تھا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 123
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 123
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 124
آیت 5:94 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:94 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 5:94 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 123 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 123 · نسخ مصحف (612 صفحات): 124.
آیت 5:94 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 5:94 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:94: حروف کی تعداد 104، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:94 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:94 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 763 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:94 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:94 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔