مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
سورۃ کے بارے میں
سورۃ اللہب قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 111 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 5 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 603 سے شروع ہوتی ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
تَبَّتۡ يَدَآ أَبِي لَهَبٖ وَتَبَّ
ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وه (خود) ہلاک ہو گیا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 يَدَا، يَدٌ( ہاتھ ) کا تثنیہ ہے، مراد اس سے اس کا نفس ہے، جزبول کر کل مراد لیا گیا ہے یعنی ہلاک وبرباد ہوجائے۔ یہ بددعا ان الفاظ کے جواب میں ہے جو اس نے نبی (صلى الله عليه وسلم) کے متعلق غصے اور عداوت میں بولے تھے۔ وَتَبَّ ( اور وہ ہلاک ہوگیا ) یہ خبر ہے یعنی بد دعا کے ساتھ ہی اللہ نے اس کی ہلاکت اور بربادی کی خبر بھی دے دی۔ چنانچہ جنگ بدر کے چند روز بعد یہ عدسیہ بیماری میں مبتلا ہوا، جس میں طاعون کی طرح گلٹی سی نکلتی ہے، اسی میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ تین دن تک اس کی لاش یوں ہی پڑی رہی، حتیٰ کہ سخت بدبو دار ہوگئی۔ بالآخر اس کے لڑکوں نے بیماری کے پھیلنے اور عار کے خوف سے، اس کے جسم پر دور سے ہی پتھر اور مٹی ڈال کر اسے دفنا دیا۔ ( ایسر التفاسیر ) ۔
مَآ أَغۡنَىٰ عَنۡهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ
نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 کمائی میں اس کی رئیسانہ حیثیت اور جاہ ومنصب اور اس کی اولاد بھی شامل ہے۔ یعنی جب اللہ کی گرفت آئی تو کوئی چیز اس کے کام نہ آئی۔
سَيَصۡلَىٰ نَارٗا ذَاتَ لَهَبٖ
وه عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائے گا.
وَٱمۡرَأَتُهُۥ حَمَّالَةَ ٱلۡحَطَبِ
اور اس کی بیوی بھی (جائے گی،) جو لکڑیاں ڈھونے والی ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی جہنم میں یہ اپنے خاوند کی آگ پر لکڑیاں لا لاکر ڈالے گی، تاکہ آگ مزید بھڑکے۔ یہ اللہ کی طرف سے ہوگا، یعنی جس طرح یہ دنیا میں اپنے خاوند کی، اس کے کفر وعناد میں، مددگار تھی، آخرت میں بھی عذاب میں اس کی مدد گار ہوگی۔ ( ابن کثیر ) بعض کہتے ہیں کہ وہ کانٹے دار جھاڑیاں ڈھو ڈھو کر لاتی اور نبی (صلى الله عليه وسلم) کے راستے میں لاکر بچھا دیتی تھی۔ اور بعض کہتے ہیں کہ یہ اس کی چغل خوری کی عادت کی طرف اشارہ ہے۔ چغل خوری کے لئے یہ عربی محاورہ ہے۔ یہ کفار قریش کے پاس جاکر نبی (صلى الله عليه وسلم) کی غیبت کرتی اور انہیں آپ (صلى الله عليه وسلم) کی عداوت پر اکساتی تھی۔ ( فتح الباري)
فِي جِيدِهَا حَبۡلٞ مِّن مَّسَدِۭ
اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جِيدٌ گردن۔ مَسَدٌ، مضبوط بٹی ہوئی رسی۔ وہ مونج کی یا کھجور کی پوست کی ہو یا آہنی تاروں کی۔ جیسا کہ مختلف لوگوں نے اس کا ترجمہ کیا ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ وہ دنیا میں ڈالے رکھتی تھی جسے بیان کیا گیا ہے۔ لیکن زیادہ صحیح بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ جہنم میں اس کے گلے میں جو طوق ہوگا، وہ آہنی تاروں سے بٹا ہوا ہوگا۔ مَسَدٌ سے تشبیہ، اس کی شدت اور مضبوطی کو واضح کرنے کے لئے دی گئی ہے۔
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
مصحف میں سورۃ اللہب
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 603
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 609
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 610
سورۃ اللہب کے بارے میں سوالات
سورۃ اللہب میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ اللہب: آیات کی تعداد 5۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 111 پر ہے۔
سورۃ اللہب کس پارے میں ہے؟
سورۃ اللہب: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔
سورۃ اللہب مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ اللہب مکی ہے۔
سورۃ اللہب کس صفحے پر ہے؟
سورۃ اللہب مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 603۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 609۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 610۔
سورۃ اللہب میں کتنے الفاظ ہیں؟
سورۃ اللہب: الفاظ کی تعداد 23، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔
سورۃ اللہب میں کتنے عربی حروف ہیں؟
سورۃ اللہب: حروف کی تعداد 81، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔
سورۃ اللہب قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
سورۃ اللہب قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,217 سے آیت نمبر 6,221 تک ہے۔
کیا سورۃ اللہب میں سجدے کی آیت ہے؟
نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ اللہب پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔
کیا سورۃ اللہب سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ سورۃ اللہب کی تمام 5 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ اللہب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 5 آیات اور 23 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔
سورۃ اللہب سنیں
- Mishary Alafasy مشاري العفاسي حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset (Murattal) عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset AbdulSamad عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممجود
- Minshawi (Murattal) محمد صديق المنشاوي حفص عن عاصممرتل
- As-Sudais عبدالرحمن السديس حفص عن عاصممرتل
- Abu Bakr ash-Shatri أبو بكر الشاطري حفص عن عاصممرتل