مواد پر جائیں
آیت بہ آیت

سورۃ کے بارے میں

سورۃ القدر قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 97 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 5 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 598 سے شروع ہوتی ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. إِنَّآ أَنزَلۡنَٰهُ فِي لَيۡلَةِ ٱلۡقَدۡرِ

    یقیناً ہم نے اسے شب قدر میں نازل فرمایا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی اتارنے کا آغاز کیا، یا لوح محفوظ سے اس بیت العزت میں، جو آسمان پر ہے، ایک ہی مرتبہ اتار دیا۔ اور وہاں سے حسب وقائع نبی (صلى الله عليه وسلم) پر اترتا رہا تا آنکہ 23 سال میں پورا ہوگیا۔ اور لیلتہ القدر رمضان میں ہی ہوتی ہے، جیسا کہ قرآن کی آیت «شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ» (البقرة: 185 ) سے واضح ہے۔
  2. وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا لَيۡلَةُ ٱلۡقَدۡرِ

    تو کیا سمجھا کہ شب قدر کیا ہے؟1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 اس استفہام سے اس رات کی عظمت واہمیت واضح ہے، گویاکہ مخلوق اس کی تہ تک پوری طرح نہیں پہنچ سکتی، یہ صرف ایک اللہ ہی ہے جو اس کو جانتا ہے۔
  3. لَيۡلَةُ ٱلۡقَدۡرِ خَيۡرٞ مِّنۡ أَلۡفِ شَهۡرٖ

    شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی اس ایک رات کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے اور ہزار مہینے 83 سال 4 مہینے بنتے ہیں۔ یہ امت محمدیہ پر اللہ کا کتنا احسان عظیم ہے کہ مختصر عمر میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کے لئے کیسی سہولت عطا فرما دی۔
  4. تَنَزَّلُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ فِيهَا بِإِذۡنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمۡرٖ

    اس (میں ہر کام) کے سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (جبرائیل) اترتے ہیں.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 روح سے مراد حضرت جبرائیل (عليه السلام) ہیں، یعنی فرشتے حضرت جبرائیل (عليه السلام) سمیت، اس رات میں زمین پر اترتے ہیں،ان کاموں کو سرانجام دینے کے لئے جن کا فیصلہ اس سال میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
  5. سَلَٰمٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطۡلَعِ ٱلۡفَجۡرِ

    یہ رات سراسر سلامتی کی ہوتی ہے1 اور فجر کے طلوع ہونے تک (رہتی ہے).

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی اس میں شر نہیں۔ یا اس معنی میں سلامتی والی ہے کہ مومن اس رات کو شیطان کے شر سے محفوظ رہتے ہیں۔ یا فرشتے اہل ایمان کو سلام عرض کرتے ہیں۔ یا فرشتے ہی آپس میں ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں۔ شب قدر کے لئے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بطور خاص یہ دعا بتلائی ہے «اللَّهُمَّ! إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي» ( ترمذي أبواب الدعوات، ابن ماجه، كتاب الدعاء، باب الدعاء بالعفو والعافية ) ۔
0/5
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القدر 0:00 0:00

مصحف میں سورۃ القدر

نزول
مکی
پارہ
30
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
598
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
604
نسخ مصحف (612 صفحات)
605

سورۃ القدر کے بارے میں سوالات

سورۃ القدر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القدر: آیات کی تعداد 5۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 97 پر ہے۔

سورۃ القدر کس پارے میں ہے؟

سورۃ القدر: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔

سورۃ القدر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القدر مکی ہے۔

سورۃ القدر کس صفحے پر ہے؟

سورۃ القدر مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 598۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 604۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 605۔

سورۃ القدر میں کتنے الفاظ ہیں؟

سورۃ القدر: الفاظ کی تعداد 30، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔

سورۃ القدر میں کتنے عربی حروف ہیں؟

سورۃ القدر: حروف کی تعداد 112، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔

سورۃ القدر قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

سورۃ القدر قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,126 سے آیت نمبر 6,130 تک ہے۔

کیا سورۃ القدر میں سجدے کی آیت ہے؟

نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ القدر پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔

کیا سورۃ القدر سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ سورۃ القدر کی تمام 5 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القدر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 5 آیات اور 30 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

سورۃ القدر سنیں

قرآن کے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play