مواد پر جائیں
آیت بہ آیت

سورۃ کے بارے میں

سورۃ العادیات قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 100 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 11 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 599 سے شروع ہوتی ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. وَٱلۡعَٰدِيَٰتِ ضَبۡحٗا

    ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم!1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 عَادِيَاتٌ، عَادِيَةٌ کی جمع ہے۔ یہ عَدُوٌّ سے ہے جیسے غَزْوٌ ہے۔ غَازِيَاتٌ کی طرح اس کے واو کو بھی یا سے بدل دیاگیا ہے۔ تیز رو گھوڑے۔ ضَبْحٌ کے معنی بعض کے نزدیک ہانپنا اور بعض کے نزدیک ہنہنانا ہے۔ مراد وہ گھوڑے ہیں جو ہانپتے یا ہنہناتے ہوئےجہاد میں تیزی سے دشمن کی طرف دوڑتے ہیں
  2. فَٱلۡمُورِيَٰتِ قَدۡحٗا

    پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم!1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 مُورِيَاتٌ، إِيرَاءُ سے ہے۔ آگ نکالنے والے۔ قَدْحٌ کے معنی ہیں۔ صَكٌّ چلنے میں گھٹنوں یا ایڑیوں کا ٹکرانا، یا ٹاپ مارنا۔ اسی سے قَدْحٌ بِالزِّنَادِ ہے۔ چقماق سے آگ نکالنا۔ یعنی ان گھوڑوں کی قسم جن کی رگڑ سے پتھروں سے آگ نکلتی ہے، جیسے چقماق سے نکلتی ہے۔
  3. فَٱلۡمُغِيرَٰتِ صُبۡحٗا

    پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 مُغِيرَاتٌ، أَغَارَ يُغِيرُ سے ہے، شب خون مارنے یا دھاوا بولنے والے۔ صُبْحًا صبح کے وقت، عرب میں عام طور پر حملہ اسی وقت کیا جاتا تھا، شب خون تو وہ مارتے ہیں جو فوجی گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں، لیکن اس کی نسبت گھوڑوں کی طرف اس لئے کی ہے کہ دھاوا بولنے میں فوجیوں کے یہ بہت زیادہ کام آتے ہیں۔
  4. فَأَثَرۡنَ بِهِۦ نَقۡعٗا

    پس اس وقت گرد وغبار اڑاتے ہیں1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 أَثَارَ، اڑانا۔ نَقْعٌ، گردوغبار۔ یعنی یہ گھوڑے جس وقت تیزی سے دوڑتے یا دھاوا بولتے ہیں تو اس جگہ پر گرد وغبار چھا جاتا ہے۔
  5. فَوَسَطۡنَ بِهِۦ جَمۡعًا

    پھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 فَوَسَطْنَ، درمیان میں گھس جاتے ہیں۔ اس وقت، یا حالت گرد وغبار میں۔ جَمْعًا دشمن کے لشکر۔ مطلب ہے کہ اس وقت، یا جب کہ فضا گرد وغبار سے اٹی ہوئی ہے، یہ گھوڑے دشمن کے لشکروں میں گھس جاتے ہیں اور گھمسان کی جنگ کرتے ہیں۔
  6. إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٞ

    یقیناً انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ جواب قسم ہے۔ انسان سے مراد کافر، یعنی بعض افراد ہیں۔ كَنُودٌ بمعنی كَفُورٍ، ناشکرا۔
  7. وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٞ

    اور یقیناً وه خود بھی اس پر گواه ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی انسان خود بھی اپنی ناشکری کی گواہی دیتا ہے۔ بعض لَشَهِيدٌ کافاعل اللہ کو قرار دیتے ہیں۔ لیکن امام شوکانی نے پہلے مفہوم کو راجح قرار دیا ہے، کیوں کہ مابعد کی آیات میں ضمیر کا مرجع انسان ہی ہے۔ اس لئے یہاں بھی انسان ہی ہونا زیادہ صحیح ہے۔
  8. وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلۡخَيۡرِ لَشَدِيدٌ

    یہ مال کی محنت میں بھی بڑا سخت ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 خَيْرٌ سے مراد مال ہے، جیسے «إِنْ تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ» (البقرة :180 ) میں ہے معنی واضح ہیں۔ ایک دوسرا مفہوم یہ ہے کہ نہایت حریص اور بخیل ہے جو مال کی شدید محبت کا لازمی نتیجہ ہے۔
  9. ۞ أَفَلَا يَعۡلَمُ إِذَا بُعۡثِرَ مَا فِي ٱلۡقُبُورِ

    کیا اسے وه وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 بُعْثِرَ، نُثِرَ وَبُعِثَ یعنی قبروں کے مردوں کو زندہ کرکے اٹھا کھڑا کردیا جائے گا۔
  10. وَحُصِّلَ مَا فِي ٱلصُّدُورِ

    اور سینوں کی پوشیده باتیں ظاہر کر دی جائیں گی.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 حُصِّلَ، مُيِّزَ وَبُيِّنَ یعنی سینوں کی باتوں کو ظاہر اور کھول دیا جائے گا۔
  11. إِنَّ رَبَّهُم بِهِمۡ يَوۡمَئِذٖ لَّخَبِيرُۢ

    بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی جو رب ان کو قبروں سے نکال لے گا، ان کے سینوں کے رازوں کو ظاہرکردے گا، اس کے متعلق ہر شخص جان سکتا ہے کہ وہ کتنا باخبر ہے؟ اور اس سے کوئی چیز مخفی نہیں رہ سکتی۔ چنانچہ پھر وہ ہر ایک کو اس کے عملوں کے مطابق اچھی یا بری جزا دے گا۔ یہ گویا ان اشخاص کو تنبیہ ہےجو رب کی نعمتیں تو استعمال کرتے ہیں، لیکن اس کا شکر ادا کرنےکے بجائے، اس کی ناشکری کرتے ہیں۔ اسی طرح مال کی محبت میں گرفتار ہو کر مال کے وہ حقوق ادا نہیں کرتے جو اللہ نے اس میں دوسرے لوگوں کے رکھے ہیں۔
0/11
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العادیات 0:00 0:00

مصحف میں سورۃ العادیات

نزول
مکی
پارہ
30
الفاظ کی تعداد
40
مدینہ مصحف (604 صفحات)
599-600
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
605-606
نسخ مصحف (612 صفحات)
606-607

سورۃ العادیات کے بارے میں سوالات

سورۃ العادیات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العادیات: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 100 پر ہے۔

سورۃ العادیات کس پارے میں ہے؟

سورۃ العادیات: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔

سورۃ العادیات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العادیات مکی ہے۔

سورۃ العادیات کس صفحے پر ہے؟

سورۃ العادیات مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 599-600۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 605-606۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 606-607۔

سورۃ العادیات میں کتنے الفاظ ہیں؟

سورۃ العادیات: الفاظ کی تعداد 40، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔

سورۃ العادیات میں کتنے عربی حروف ہیں؟

سورۃ العادیات: حروف کی تعداد 164، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔

سورۃ العادیات قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

سورۃ العادیات قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,147 سے آیت نمبر 6,157 تک ہے۔

کیا سورۃ العادیات میں سجدے کی آیت ہے؟

نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ العادیات پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔

کیا سورۃ العادیات سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ سورۃ العادیات کی تمام 11 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العادیات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 40 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

سورۃ العادیات سنیں

قرآن کے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play