مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:15

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3267، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 387 پر ہے۔

وَدَخَلَ ٱلۡمَدِينَةَ عَلَىٰ حِينِ غَفۡلَةٖ مِّنۡ أَهۡلِهَا فَوَجَدَ فِيهَا رَجُلَيۡنِ يَقۡتَتِلَانِ هَٰذَا مِن شِيعَتِهِۦ وَهَٰذَا مِنۡ عَدُوِّهِۦۖ فَٱسۡتَغَٰثَهُ ٱلَّذِي مِن شِيعَتِهِۦ عَلَى ٱلَّذِي مِنۡ عَدُوِّهِۦ فَوَكَزَهُۥ مُوسَىٰ فَقَضَىٰ عَلَيۡهِۖ قَالَ هَٰذَا مِنۡ عَمَلِ ٱلشَّيۡطَٰنِۖ إِنَّهُۥ عَدُوّٞ مُّضِلّٞ مُّبِينٞ

اور موسیٰ (علیہ السلام) ایک ایسے وقت شہر میں آئے جبکہ شہر کے لوگ غفلت میں تھے1 ۔ یہاں دو شخصوں کو لڑتے ہوئے پایا، یہ ایک تو اس کے رفیقوں میں سے تھا اور یہ دوسرا اس کے دشمنوں میں سے2، اس کی قوم والے نے اس کے خلاف جو اس کے دشمنوں میں سے تھا اس سے فریاد کی، جس پر موسیٰ (علیہ السلام) نے اس کو مکا مارا جس سے وه مر گیا موسیٰ (علیہ السلام) کہنے لگے یہ تو شیطانی کام ہے3، یقیناً شیطان دشمن اور کھلے طور پر بہکانے واﻻ ہے.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 اس سے بعض نے مغرب اور عشا کے درمیان کا وقت اور بعض نے نصف النہار مراد لیا ہے۔ جب لوگ آرام کر رہے ہوتے ہیں۔
  2. 2 یعنی فرعون کی قوم قبط میں سے تھا۔
  3. 3 اسے شیطانی فعل اس لیے قرار دیا کہ قتل ایک نہایت سنگین جرم ہے اور حضرت موسیٰ (عليه السلام) کا مقصد اسے ہر گز قتل کرنا نہیں تھا۔
  4. 4 جس کی انسان سے دشمنی بھی واضح ہے اور انسان کو گمراہ کرنے کے لیے وہ جو جو جتن کرتا ہے، وہ بھی مخفی نہیں۔

28:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:15

Al-Mukhtasar

15- موسیٰ علیہ السلام شہر میں اس وقت آئے جب لوگ اپنے گھروں میں آرام کر رہے تھے تو انھوں نے دو آدمیوں کو آپس میں جھگڑتے ہوئے اور ایک دوسرے کو مارتے ہوئے پایا۔ ان میں سے ایک موسیٰ علیہ السلام کی قوم بنی اسرائیل سے تھا اور دوسرا قومِ فرعون کا قبطی تھا جو موسیٰ علیہ السلام کے دشمن تھے، چنانچہ جو آپ کی قوم سے تھا اس نے اپنے قبطی دشمن کے خلاف موسیٰ علیہ السلام سے مدد مانگی تو موسیٰ علیہ السلام نے اس قبطی کو مکا مارا۔ ان کا مکا اتنا زور دار تھا کہ وہ قبطی مر گیا۔ موسیٰ علیہ السلام نے کہا: یہ شیطان کی دھوکا بازی اور اس کا فریب ہے۔ بلاشبہ جو شخص شیطان کی پیروی کرے، وہ اسے گمراہ کرنے والا دشمن ہے جس کی عداوت اور دشمنی بالکل واضح ہے۔ جو کچھ مجھ سے ہوا ہے، وہ بھی اس کی دشمنی کی وجہ سے ہوا ہے، كيونكہ وہ گمراہ کرنے والا ہے اور وہ مجھے گمراہ کرنا چاہتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
38
مدینہ مصحف (604 صفحات)
387
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
387
نسخ مصحف (612 صفحات)
388
آیت 28:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 387 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 387 · نسخ مصحف (612 صفحات): 388.

آیت 28:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 38.

آیت 28:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:15: حروف کی تعداد 146، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,267 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play