سورۃ القصص 28:54
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 54 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3306، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 392 پر ہے۔
أُوْلَٰٓئِكَ يُؤۡتَوۡنَ أَجۡرَهُم مَّرَّتَيۡنِ بِمَا صَبَرُواْ وَيَدۡرَءُونَ بِٱلۡحَسَنَةِ ٱلسَّيِّئَةَ وَمِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ يُنفِقُونَ
یہ اپنے کیے ہوئے صبر کے بدلے دوہرا دوہرا اجر دیئے جائیں گے1 ۔ یہ نیکی سے بدی کو ٹال دیتے ہیں2 اور ہم نے جو انہیں دے رکھا ہے اس میں سے دیتے رہتے ہیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 صَبْرٌ سے مراد ہر قسم کے حالات میں انبیاء اور کتاب الٰہی پر ایمان اور اس پر ثابت قدمی سے قائم رہنا ہے۔ پہلی کتاب آئی تو اس پر، اس کے بعد دوسری پر ایمان رکھا۔ پہلے نبی پر ایمان لائے، اس کے بعد دوسرا نبی آگیا تو اس پر ایمان لائے۔ ان کے لیے دوہرا اجر ہے ، حدیث میں بھی ان کی یہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، تین آدمیوں کے لیے دوہرا اجر ہے، ان میں ایک وہ اہل کتاب ہے جو اپنے نبی پر ایمان رکھتا تھا اور پھر مجھ پر ایمان لے آیا۔ (صحيح بخاري، كتاب العلم، باب تعليم الرجل أمته وأهله- مسلم، كتاب الإيمان، باب وجوب الإيمان برسالة نبينا)
- 2 یعنی برائی کا جواب برائی سے نہیں دیتے، بلکہ معاف کر دیتے اور درگزر سےکام لیتے ہیں۔
28:54 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:54
Al-Mukhtasar
54- مذکورہ بالا صفات والے لوگوں کو اپنی کتاب پر ایمان لا کر اس پر کاربند رہنے اور پھر محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کی بعثت کے وقت آپ پر ایمان لانے کے سبب اللہ تعالیٰ ان کے عملوں کا ثواب دو مرتبہ دے گا۔ وہ اپنے نیک اعمال کی اچھائی سے اپنے کیے ہوئے گناہ دور کرتے ہیں اور ہم نے جو رزق انھیں دیا ہے، وہ اس میں سے خیر اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 392
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 392
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 393
آیت 28:54 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:54 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:54 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 392 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 392 · نسخ مصحف (612 صفحات): 393.
آیت 28:54 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 28:54 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:54: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:54 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:54 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,306 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:54 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:54 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔