سورۃ آل عمران 3:183
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 183 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 476، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 74 پر ہے۔
ٱلَّذِينَ قَالُوٓاْ إِنَّ ٱللَّهَ عَهِدَ إِلَيۡنَآ أَلَّا نُؤۡمِنَ لِرَسُولٍ حَتَّىٰ يَأۡتِيَنَا بِقُرۡبَانٖ تَأۡكُلُهُ ٱلنَّارُۗ قُلۡ قَدۡ جَآءَكُمۡ رُسُلٞ مِّن قَبۡلِي بِٱلۡبَيِّنَٰتِ وَبِٱلَّذِي قُلۡتُمۡ فَلِمَ قَتَلۡتُمُوهُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
یہ وه لوگ ہیں جنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ کسی رسول کو نہ مانیں جب تک وه ہمارے پاس ایسی قربانی نہ ﻻئے جسے آگ کھا جائے۔ آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم سچے ہو تو مجھ سے پہلے تمہارے پاس جو رسول دیگر معجزوں کے ساتھ یہ بھی ﻻئے جسے تم کہہ رہے ہو تو پھر تم نے انہیں کیوں مار ڈاﻻ؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس میں یہود کی ایک اور بات کی تکذیب کی جا رہی ہے۔ وہ کہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم سے یہ عہد لیا ہے کہ تم صرف اس رسول کو ماننا جس کی دعا پر آسمان سے آگ آئے اور قربانی وصدقات کو جلا دالے۔ مطلب یہ تھا کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) آپ کے ذریعے سے اس معجزے کا چونکہ صدور نہیں ہوا۔ اس لئے بحکم الٰہی آپ (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت پر ایمان لانا ہمارے لئے ضروری نہیں ہے حالانکہ پہلے نبیوں میں ایسے نبی بھی آئے کہ جن کی دعا سے آسمان سے آگ آتی اور اہل ایمان کے صدقات اور قربانیوں کو کھا جاتی۔ جو ایک طرف اس بات کی دلیل ہوتی کہ اللہ کی راہ میں پیش کردہ صدقہ یا قربانی بارگاہ الٰہی میں قبول ہوگئی۔ دوسری طرف اس بات کی دلیل ہوتی کہ یہ نبی برحق ہے۔ لیکن ان یہودیوں نے ان نبیوں اور رسولوں کی بھی تکذیب ہی کی تھی۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو تو پھر تم نے ایسے پیغمبروں کو کیوں جھٹلایا اور انہیں قتل کیا جو تمہاری طلب کردہ نشانی ہی لے کر آئے تھے؟“۔
3:183 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:183
Al-Mukhtasar
183- یہ لوگ وہی ہیں جنھوں نے یہ بھی جھوٹ بولا اور بہتان گھڑا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی کتابوں اور رسولوں کی زبانی یہ تاکید کی ہے کہ ہم کسی رسول پر اس وقت تک ایمان نہ لائیں جب تک وہ اپنی بات کی صداقت کی یہ دلیل نہ پیش کرے کہ وہ اللہ کے قرب کے لیے صدقہ دے جسے آسمان سے آگ آ کر کھا جائے۔ اس تاکید کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کر کے اور رسولوں کی صداقت کو اپنے بیان کردہ خود ساختہ دلائل کی تکمیل سے مشروط کر کے انھوں نے جھوٹ بولا، اس لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کو حکم دیا کہ ان سے کہیں: اگر تم اپنی بات میں سچے ہوتو مجھے اس بات کا جواب دو کہ یقیناً مجھ سے پہلے رسول اپنی صداقت کے قطعی اور دو ٹوک دلائل لے کر تمھارے پاس آئے اور جس قربانی کا تم ذکر کر رہے ہو کہ آسمان سے آگ آ کر اسے جلا دے، وہ بھی لے کر آئے تو پھر تم نے انھیں کیوں جھٹلایا اور کیوں قتل کیا ؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 28
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 74
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 74
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 75
آیت 3:183 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:183 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:183 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 74 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 74 · نسخ مصحف (612 صفحات): 75.
آیت 3:183 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 28.
آیت 3:183 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:183: حروف کی تعداد 118، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:183 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:183 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 476 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:183 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:183 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔