سورۃ آل عمران 3:73
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 73 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 366، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 59 پر ہے۔
وَلَا تُؤۡمِنُوٓاْ إِلَّا لِمَن تَبِعَ دِينَكُمۡ قُلۡ إِنَّ ٱلۡهُدَىٰ هُدَى ٱللَّهِ أَن يُؤۡتَىٰٓ أَحَدٞ مِّثۡلَ مَآ أُوتِيتُمۡ أَوۡ يُحَآجُّوكُمۡ عِندَ رَبِّكُمۡۗ قُلۡ إِنَّ ٱلۡفَضۡلَ بِيَدِ ٱللَّهِ يُؤۡتِيهِ مَن يَشَآءُۗ وَٱللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٞ
اور سوائے تمہارے دین پر چلنے والوں کے اور کسی کا یقین نہ کرو1 ۔ آپ کہہ دیجئے کہ بے شک ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے2 (اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس بات کا بھی یقین نہ کرو) کہ کوئی اس جیسا دیا جائے جیسا تم دیئے گئے ہو3، یا یہ کہ یہ تم سے تمہارے رب کے پاس جھگڑا کریں گے، آپ کہہ دیجئے کہ فضل تو اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے، وه جسے چاہے اسے دے، اللہ تعالیٰ وسعت واﻻ اورجاننے واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ آپس میں انہوں نے ایک دوسرے کو کہا۔ کہ تم ظاہری طور پر تو اسلام کا اظہار ضرور کرو لیکن اپنے ہم مذہب (یہود) کے سوا کسی اور کی بات پر یقین مت رکھنا۔
- 2 یہ ایک جملہ معترضہ ہے جس کا ماقبل اور ما بعد سے تعلق نہیں ہے۔ صرف ان کے مکر وحیلہ کی اصل حقیقت اس سے واضح کرنا مقصود ہے کہ ان کے حیلوں سے کچھ نہیں ہوگا کیونکہ ہدایت تو اللہ کے اختیار میں ہے۔ وہ جس کو ہدایت دے دے یا دینا چاہے، تمہارے حیلے اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔
- 3 یہ بھی یہودیوں کا قول ہے اور اس کا عطف ”وَلا تُؤْمِنُوا“ پر ہے۔ یعنی یہ بھی تسلیم مت کرو کہ جس طرح تمہارے اندر نبوت وغیرہ رہی ہے، یہ کسی اور کو بھی مل سکتی ہے اور اس طرح یہودیت کے سوا کوئی اور دین بھی حق ہو سکتا ہے۔
3:73 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:73
Al-Mukhtasar
73- انھوں نے یہ بھی کہا: تم صرف اس کی تصدیق کرو اور اس کی پیروی کرو جوتمھارے دین کا پیروکار ہو۔ اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! کہہ دیجیے: بلاشبہ حق کی طرف ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے، نہ کہ اس جھوٹ اور عناد کو ہدایت کہاجاسکتاہے جس پر تم گامزن ہو۔ تمھیں ڈر ہے کہ تمھاری طرح کسی کو فضیلت نہ مل جائے یا تم اس بات سے ڈرتے ہو کہ اگر مسلمانوں پر نازل ہونے والے قرآن کا اقرار کر لیا تو وہ تمھارے رب کے ہاں اسے بطور دلیل پیش کریں گے۔ اے رسول! آپ کہہ دیں: بے شک فضیلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، وہ اپنے جس بندے کو چاہے، عطا کرے۔ اس کا فضل کسی ایک امت کے ساتھ خاص نہیں اور اللہ تعالیٰ وسیع فضل والا ہے اور خوب جاننے والا ہے کہ کون اس کے فضل کا مستحق ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 32
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 59
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 59
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 60
آیت 3:73 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:73 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 3:73 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 59 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 59 · نسخ مصحف (612 صفحات): 60.
آیت 3:73 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 32.
آیت 3:73 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:73: حروف کی تعداد 114، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:73 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:73 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 366 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:73 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:73 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔