سورۃ آل عمران 3:75
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 75 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 368، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 59 پر ہے۔
۞ وَمِنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ مَنۡ إِن تَأۡمَنۡهُ بِقِنطَارٖ يُؤَدِّهِۦٓ إِلَيۡكَ وَمِنۡهُم مَّنۡ إِن تَأۡمَنۡهُ بِدِينَارٖ لَّا يُؤَدِّهِۦٓ إِلَيۡكَ إِلَّا مَا دُمۡتَ عَلَيۡهِ قَآئِمٗاۗ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ قَالُواْ لَيۡسَ عَلَيۡنَا فِي ٱلۡأُمِّيِّـۧنَ سَبِيلٞ وَيَقُولُونَ عَلَى ٱللَّهِ ٱلۡكَذِبَ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ
بعض اہل کتاب تو ایسے ہیں کہ اگر انہیں تو خزانے کا امین بنا دے تو بھی وه تجھے واپس کر دیں اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ اگر تو انہیں ایک دینار بھی امانت دے تو تجھے ادا نہ کریں۔ ہاں یہ اوربات ہے کہ تو اس کے سر پر ہی کھڑا رہے، یہ اس لئے کہ انہوں نے کہہ رکھا ہے کہ ہم پر ان جاہلوں (غیر یہودی) کے حق کاکوئی گناه نہیں، یہ لوگ باوجود جاننے کے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ کہتے ہیں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 أُمِّيِّينَ( ان پڑھ، جاہل) سے مراد مشرکین عرب ہیں یہود کے خائن لوگ یہ دعویٰ کرتے تھے کہ یہ چونکہ مشرک ہیں اس لئے ان کا مال ہڑپ کر لینا جائز ہے، اس میں کوئی گناہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں اللہ تعالیٰ کس طرح کسی کا مال ہڑپ کر جانے کی اجازت دے سکتا ہے ؟ اور بعض تفسیری روایات میں ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی یہ سن کر فرمایا کہ ”اللہ کے دشمنوں نے جھوٹ کہا، زمانۂ جاہلیت کی تمام چیزیں میری قدموں تلے ہیں، سوائے امانت کے کہ وہ ہر صورت میں ادا کی جائے گی، چاہے وہ کسی نیکو کار کی ہو یا بدکار کی۔“ (ابن کثیر وفتح القدیر) افسوس ہے کہ یہود کی طرح آج بعض مسلمان بھی مشرکین کا مال ہڑپ کرنے کے لئے کہتے ہیں کہ دارالحرب کا سود جائز ہے۔ اور حربی کے مال کے لئے کوئی عصمت نہیں۔
3:75 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:75
Al-Mukhtasar
75- اہلِ کتاب میں سے کوئی ایسا ہے کہ اگر آپ بہت زیادہ مال بھی اس کے پاس امانت رکھیں تو وہ آپ کی امانت لوٹا دے گا اور ان میں سے کوئی ایسا ہے کہ اگر آپ تھوڑا سا مال بھی اسے بطور امانت دیں تو بھی آپ کی امانت واپس نہیں کرے گا، الّا یہ کہ آپ اس کے سر چڑھ کر بار بار تقاضا اور مطالبہ کریں۔ اس کی وجہ ان کا یہ قول اور باطل خیال ہے کہ ہم پر عربوں (کو قتل کرنے) میں اور ان کا مال کھانے میں کوئی گناہ نہیں کیونکہ اسے اللہ نے ہمارے لیے جائز اور حلال قرار دیا ہے، حالانکہ وہ جانتے بوجھتے اللہ تعالیٰ پر یہ جھوٹ باندھتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 36
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 59
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 59
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 60
آیت 3:75 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:75 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 3:75 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 59 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 59 · نسخ مصحف (612 صفحات): 60.
آیت 3:75 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 36.
آیت 3:75 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:75: حروف کی تعداد 143، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:75 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:75 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 368 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:75 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:75 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔